مغربی بنگال - آلو اور دیگر سبزیوں کی مہنگائی برقرار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-18

مغربی بنگال - آلو اور دیگر سبزیوں کی مہنگائی برقرار

آلو کی قیمت پر قابو پانے میں ریاستی حکومت بھلے ہی کچھ کامیابی مل جائے ، لیکن آلو کے علاوہ دوسری سبزیوں کی قیمت اگلے 15دنوں تک کم ہونے والی نہیں ہے ۔ آ لو کے بعد اب سبزیوں کی بڑھتی ہوئے قیمت کی وزیر اعلی کیلئے نیا دور سر بن سکتی ہے ۔ اس سلسلے میں بدھان چندر اگر یکلچرل یونیورسٹی کے پروفیسر پرنب چٹرجی نے بتایا کہ کچھ دن پہلے آئے سیلاب سے ہیاں کے پانچ اضلاع میں ہزاروں ہیکٹر زمین کی کھیتی تباہ ہوگئی ہے اس کے علاوہ جھارکھنڈ واڑیسہ کی سر حد سے یہاں پیاز ، ٹماٹر اور دیگر سبزیاں نہیں آنے سے مسئلہ اور بھی بڑھ سکتا ہے ۔ واضح رہے کہ فی الحال کولکاتا سمیت ریاست کے علاقے کے بازاروں میں سبزیوں کی قیمت 60سے9روپے فی کلو گرام کے درمیان ہے ، جبکہ گزشتہ سال ان کی قیمت محض 15 سے 20روپے کلو کے درمیان تھی یہاں کے بازار میں ٹماٹر پچھلے سال کے مقابلے میں چو گنا قیمت پر فروخت ہو رہے ہیں ۔ ریاستی حکومت کی کوششوں کی وجہ سے آلو کی قیمت گر کر 14 سے 15 روپے فی کلو رہ گئی ہے ، لیکن سبزیوں کی قیمت میں فی الحال کوئی کمی نہیں آئے گی کیونکہ کسانوں نے پھر سے سبزیوں کی کاشت کی ہے اور وسط دسمبر کے پہلے یہاں سے سبزیاں مارکیٹ تک پہنچ پائیں گی ۔ معلومات کے مطابق چاول کی قیمت بھی گزشتہ سال کے 11روپے فی کلو کی شرح سے بڑھ کر اب 15روپے فی کلو ہوگئی ہے ان پزنچ اضلاع میں ریاسرت میں پیدا کل چاول کی تقریبا ایک تہائی حصہ تباہ ہوگیا ہے گزشتہ دنوں آئے سیلاب سے تقریبا ایک لاکھ ٹن دھان تباہ ہوگئے ہیں غور طلب ہے کہ ریاست میں 943000ہیکٹر زمین پر ہر سال 1.33کروڑ تن سبزیوں کی پیداوار ہوتی ہے جولائی اور اگست مہینے میں ریاست کے 19اضلاع میں سیلاب کی صورتحال پیداہوگئی ہے ۔ ریاست کے دھان کی پیداوار کرنے والے ضلع بردوان ، ہگلی ، بردوان اور ندیا میں دھان کی کھتی کو کافی نقصان ہوا تھا ۔ پیاز اور آلو کی فروخت کرنے کے بعد اب کو کولکاتا میونسپل کار پوریشن بازاروں میں سبزیاں فروخت کرے گا ۔ ممبر میئران کونسل تاڑک سنگھ نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں واقع کولکاتا کر پوریشن کے بازاروں میں سبزیا ں فروخت کرے گا ۔ اس سلسلے میں کولکاتا کار پوریشن نے ایک سروے بھی کیا ، سروے رپورٹ کے مطابق شہر کے بازاروں میں سبیوں کی کالا بازاری جاری ہے ۔ جس سے خریداروں کو شدید مشکلات کاسمنا کرنا پڑرہا ہے ۔ اس لیے بہت جلد شہر کے 18بازاروں سے ابتدا کرتے ہوئے کولکاتا کا پوریشن سبزیاں فروخت کرے گا ۔ سبزیوں کو اضافی قیمت میں خبر نے کولکاتا کار پوریشن کو فکر میں ملوث کردیا ہے ۔ کار پوریشن کا یہ کہنا ہے کہ سبزیوں کی فروخت ذریعہ ہی سبزیوں کی کالا بازاری کرنے والوں اور منافع خور تاجروں کو دھر دبو چا جائے گا ۔

potatoes and other vegetables prices still high in WB

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں