نروڈا پاٹیہ قتل کیس - مجرموں کی سزاؤں میں اضافہ کی اپیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-18

نروڈا پاٹیہ قتل کیس - مجرموں کی سزاؤں میں اضافہ کی اپیل

نروڈاپاٹیہ قتل عام کیس کی تحقیات کرنے والی خصوصی تحیقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی ) نے گجرات ہاےء کورٹ میں ایک درخواست داخل کرتے ہوئے بجرنگ دل کے لیڈر بابو بجرنگی کے بشمول 15مجرموں کی سزاؤں میں اضافہ کی اپیل ہوئی ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایس آئی ٹی نے مایا کو ڈنانی کو مزید سخت سزا کی تجویز سے گریز کیا ہے ۔ کوڈ نانای فسادات کے وقت نریندر مودی کی کابینہ میں وزیر تھی اور سے نرود اپاٹیہ قتل عام کیس میں اصل سازشی تسلیم کرتے ہوئے عدالت نے آئی پی سی کی دفعہ 302(قتل ) (B)120کے تھت 28 سال جیل کی سزا سنزئی ہے ۔وہ فی الحال طبی بنیادوں پر تین ماہ کی مشروط جمانت پر رہاہے ۔ ایس آئی تی کے وکیل پر شناخت دیسائی کے مطابق اس کیس میں خاطی قرار دیئے گئے 15مجرموں کی سزاؤں میں اضافہ کی درخواست کرتے ہوئے عدالت العالیہ میں 3اپیلیں دائر کی گئی ہے جن مجرموں کی سزاؤں میں اضافہ کی اپیل کی گئی ہے ان میں بابو بجرنگی بھی شامل ہے جس پر قاتل ہجوم کی قیادت کرنے کا الزام ہے ۔ ایس آئی ٹی نے عدالت سے یہ بھی کہاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ریاستی حکومت اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ان مجرموں کو معافی دینے یا ان کی سزا میں تحفیف نہ کرے ۔ توقع ہے کہ درخواست کی سماعت آئندہ ہفتہ کی جائے گی ۔ مایا کودنانی نے خرابی صحت کاعذر پیش کرتے ہوئے عدالت سے درخواست کی تھی کہ علاج کیلئے اسے تین ماہ کی عارضی ضمانت پر رہائی دی جائے۔

Naroda Patia massacre case: SIT seeks sterner penalty for Bajrangi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں