میڈیا میں منصوبہ بند اصلاحات کی ضرورت - حامد انصاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-17

میڈیا میں منصوبہ بند اصلاحات کی ضرورت - حامد انصاری

نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے آج میڈیا کی دنیا سے کہا کہ وہ ایڈیٹروں کے رول کے ختم ہونے، پیڈ نیوز، کراس میڈیا اونر شپ اور میڈیا کے اخلاقی اقدار پر مبنی اصولوں کا احترام نہ کرنے جیسی خرابیوں کو درست کرنے اصلاحی اقدامات کرے۔ انھوں نے میڈیا والوں کے کام کرنے کے حالات ان کی حفاظت وسلامتی کی ضرورت پر فوری توجہ دینے کا بھی مطالبہ کیا ۔ حامد انصاری نے یہاں پریس کونسل آف انڈیا کے زیر اہتمام قومی یوم صحافت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ تمام معاملات شدید و مسلسل بحث کے متقاضی ہیں۔ اصلاحی اقدامات پر عمل کرنے کی فوری ضرورت ہے۔ صحافت کو پیشہ وارانہ رویہ کے اعلی ترین معیار کو بر قرار رکھنا اور صحافتی اقدار کے اصولوں پر سختی سے عمل کرنا ضروری ہے۔ آزادی ء صحافت کے حق کا استعمال کرنے کے دوران ان اصولوں پر سختی سے عمل کیا جانا چاہئے اور صحافت میں ان اصلاحات کی سختی سے ضرورت ہے۔ نائب صدر جمہوریہ نے آج کہا کہ ہندوستان میں پریس اور میڈیا منطقی مباحث سے دور ہوتا جارہا ہے۔ تاثرات اور رائے کے اظہار میں اعتدال پسندی ختم ہوتی جارہی ہے۔ اس کے بجائے معاملات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا، ہسٹریائی انداز میں واقعات کو سامنے لانا اور گمراہ کن مہم چلانا جیسے رجحانات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ نائب صدر جمہوریہ نے مزید کہا جب متعدد زبانوں اور بڑے جغرافیائی علاقہ میں دن رات ایسا ہوتا ہے۔

Paid news, cross media ownership affect media objectivity: Ansari

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں