![]() |
hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں 2013-nov-04 |
راست
ایم اے قادر پاشا ایگزیکٹیو ممبر عام آدمی پارٹی حلقہ ملک پیٹ کے مطالق عام آدمی پارٹی کا ایک ہنگامی اجلاس بصدارت ارشد حسین (کنونیر تلنگانہ) بمقام مکان ایم اے قادر پاشا موقوعہ چنچل گوڑہ جونئر کالج ، 4/نومبر کو 12 بجے دن تا 3 بجے سہ پہر منعقد ہوگا۔ مذکورہ اجلاس میں عام آدمی پارٹی کے ضلع حیدرآباد اور تلنگانہ کے ذمہ داران اور اراکین حیدرآباد و سکندرآباد شرکت کریں گے۔ ریاست دہلی اور ریاست تلنگانہ کے انتخابات و عوامی مسائل پر غور و خوص ہوگا۔ تمام ذمہ داران و اراکین پارٹی سے بہ پابندی وقت شرکت کی گذارش کی جاتی ہے۔
راست
ڈاکٹر مفتیہ رضوانہ زریں پرنسپل جامعۃ المومنات (مغل پورہ) و ڈاکٹر مفتیہ ناظمہ عزیز مومناتی صدر شعبہ امتحانات نے اپنے مشترکہ پریس نوٹ میں بتایا کہ امسال شعبہ تحقیق جامعۃ المومنات (نزد اردو گھر ، مغل پورہ) سے 7 طالبات کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا مستحق قرار دیا گیا۔ جن میں مفتیہ نزہت مومناتی ، مفتیہ ناز سلطانہ مومناتی ، مفتیہ سیدہ عاتکہ طیبہ مومناتی ، حافظہ رابعہ بصری مومناتی ، مفتیہ عطیہ سلطانہ مومناتی ، مفتیہ نکہت مومناتی ، مفتیہ ام سلمیٰ مومناتی شامل ہیں۔
متذکرہ بالا سات اسکالرس نے ڈاکٹر مفتی محمد مستان علی قادری ناظم اعلیٰ جامعۃ المومنات کی نگرانی میں اپنے مقالہ جات کی تکمیل کی اور جامعہ میں داخل کیا۔ مقالات کی جانچ ممتاز پروفیسران و مفتیان و علما کرام نے کی اور ان مقالوں کی کامیابی کے بعد جامعۃ المومنات میں VIVA بھی منعقد ہوا۔ تمام ممتحنین نے اسکالرس کو الدکتورہ کی ڈگری کا مستحق قرار دیا اور ان تمام نے درجہ اول میں امتیازی کامیابی حاصل کیں۔
عنقریب عیدگاہ میر عالم میں دو یومی کل ہند خواتین کانفرنس کے موقع پر اسناد و خلعتیں عطا کی جائیں گی۔ تمام معلمات و طالبات جامعۃ المومنات اور انجمن اصلاح البنات کے ذمہ داران نے انہیں مبارکباد پیش کی۔
سیاست نیوز
غوث خاموشی اسلامک ٹرسٹ کی جانب سے اردو گھر مغل پورہ میں جناب وزارت رسول خان کے تعزیتی جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ جلسہ کا آغاز جناب جلال عارف کے نعتیہ کلام سے ہوا ، جناب فرید سحر نے بھی نعتیہ کلام پیش کیا ، جناب امان علی ثاقب نے اپنی نظم کے ذریعہ مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب اقبال احمد انجینئر نے جلسہ کی صدارت کے فرائض نبھاتے ہوئے کہا کہ : مسلمان ایک ایسی قوم ہے جس پر کسی غیر قوم کے مسلط ہونے کے تمام خدشات کو پروردگار عالم نے مسترد کر دیا ہے۔ جب مسلمانوں کو نچلی سطح پر پہنچانے کے تمام منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی سازشیں کی جا رہی تھیں اس وقت وزارت رسول خان نے ملت اسلامیہ کو تعلیم سے ہمکنار کرنے کا کارنامہ انجام دیا جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔
Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں