مریخ مشن کیلئے الٹی گنتی شروع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-04

مریخ مشن کیلئے الٹی گنتی شروع

india mars mission countdown
ملک کے اہم ترین خلائی پروگرام مریخ مشن کے لئے آندھراپردیش کے سری ہری کوٹا میں آج صبح چھ بجکر آٹھ منٹ پرالٹی گنتی شروع ہوگئی۔ہندوستان خلائی تحقیق تنظیم(اسرو)کے ایک افسرنے بتایا کہ سیٹلائٹ لانچ وہیکل(پی ایس ایل وی۔سی25)کے لئے56گھنٹے30منٹ کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔انہوں نے بتایاکہ اس کے لئے لانچ اتھارٹی بورڈ سے ہری جھنڈی ملنے کے بعد الٹی گنتی سے پہلے تمام کارروائیاں مکمل کرلی گئی تھیں۔واضح رہے کہ آئندہ پانچ نومبر کو دوپہر دو بجکرمنٹ پر مریخ مشن کے لئے سیٹلائٹ چھوڑا جائے گا۔

India starts countdown for Mars mission

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں