پرانے شہر کی خبریں - old city news 29 nov 2013 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-29

پرانے شہر کی خبریں - old city news 29 nov 2013


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2013-nov-29

موسیٰ ندی ہائی کورٹ میں 30 نومبر تک رپورٹ داخل کی جائے گی
جی ایچ ایم سی کمشنر سومیش کما نے بتایا کہ جی ایچ ایم سی اور ایچ ایم ڈی اے کی جانب سے موسی ندی میں سیوریج داخل ہونے کے مقامات سے متعلق رپورٹ 30 نومبر تک ہائی کورٹ میں داخل کی جائے گی ۔ کمشنر جی ایچ ایم سی نے شیاملا راؤ مینیجنگ ڈائرکٹر واٹر بورڈ مکیش کمار کلکٹر حیدرآباد اور ایچ ایک ڈی اے کے عہدیداروں کی ہمراہ عطا پورتا موسی ندی کا معائنہ کیا ۔ کمشنر نے کہا کہ اے پی ہائی کورٹ کی ہدایات ک مطابق کمشنر نے انجیئیر انچیف کو انسپکشن کی تفصیلات اور ایکشن کی تفصیلات اور ایکشن ٹیکس رپورٹ بھی آج شام ہی ایڈوکیٹ جنرل کے پاس داخل کرنےکی ہدایت دی ہے ۔ انہوں نے ایڈیشنل کمشنر (اربن بائیو ڈائیورسٹی) کو ہدایت دی کہ ہائی کورٹ کے پاس موسی ندی کے کنارے کو صاف کیا جائے اور موسی ندی کے پورے اسٹریچ کو خوبصورت بنانے کا کام شروع کیا جائے ۔ سومیش کمار نے بتایا کہ محکمہ مال نے موسی ندی کے کنارے کچھ حد تک قبضوں کو برخواست کرنے کاکا م شروع کیا ہے اور کلکٹر حیدرآباد اور ایڈیشنل کمشنر (پلاننگ) کو ہدایت دی کہ مابقی قبضوں کو ایک وقت کے اندر برخواست کرنے کے سلسلہ میں ایک دوسرے سے تعاون کریں کیونکہ ہائی کورٹ کی جانب سے اصرار ہو رہا ہے کہ اس میں تیزی پیدا کی جائے اور اسے جلد کیا جائے ۔

حضرت حسین رضی اللہ عنہ کسی مخصوص طبقہ ۔ فرقہ یا خطہ کے امام نہیں بلکہ انسانیت کے امام ہیں ۔ اس ضمن میں 29 نومبر کو 10 بجے دن ایک سمینار بعنوان ، امام حسین رضی پیام عالم انسانیت کے نام سالار جنگ میوزیم میں منعقدہوگا ۔ مختلف شعبہ حیات کے اسکالرس خطاب کریں گے ۔ علامہ اعجاز فرخ کلیدی خطبہ پیش کریں گے ۔ 3 بجے سہ پہرسالار جنگ میوزیم کی جانب سے منعقد ہونے والی مجلس عزاء کو علامہ 'تحفظ آثار اور عالم اسلام ' کے عنوان پر خطاب کریں گے ۔ 7 بجے شام جناب معصوم علی ارشد و برادران کی جانب سے ہونے والی مجلس عزاء میں علامہ اعجاز فرخ مخصوص مصائب امام زین العابدین رضی بیان کریں گے ۔ یہ مجلس دریچہ رنگیلی شاہ میں منعقد ہوگی ۔ سواری علم مبارک آگ پر سے گزے گی ۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں