hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں 2013-nov-24 |
پریس نوٹ
کارپوریٹر مجلس بچاؤ تحریک امجد اللہ خان خالد نے شہر میں وقفہ وقفہ سے بالخصوص حیدرآباد کے علاوہ سائبرآباد کی حدود میں نوجوان لڑکیوں کی گمشدگی کے واقعات کے بعد پولیس کی لاپرواہی اور کوتاہی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے آج ایڈیشنل ڈی سی پی ساؤتھ زون مسٹر بابو راؤ سے ملاقات کی۔ اور انہیں بتایا کہ رین بازار پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع برہمن واڑی کی 13 سالہ جی آر ٹی ولد جی پرکاش متعلم ودیا جیوتی اسکول گذشتہ 8 دن سے لاپتہ ہے مگر اس ضمن میں پولیس کی جانب سے کسی بھی طرح کا تعاون نہیں کیا جا رہا ہے۔
امجد اللہ خان خالد نے ڈی سی پی سے احتجاج کرتے ہوئے اشارہ دیا کہ اگر پولیس لڑکی کا پتہ چلانے میں ناکام رہی تو وہ ریاستی وزیر اعلیٰ کے علاوہ ہائیکورٹ اور انسانی حقوق کمیشن سے بھی رجوع ہوں گے۔ ایڈیشنل ڈی سی پی ساؤتھ زون مسٹر بابو راؤ نے انہیں تیقن دیا کہ وہ مذکورہ لڑکی کی گمشدگی کے ضمن میں 6 خصوصی ٹیمیں تشکیل دے چکے ہیں اور چند سراغ ملنے پر انہیں امید ہے کہ بہت جلد مذکورہ لڑکی کا پتہ چلا لیا جائے گا۔
Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں