پرانے شہر کی خبریں - old city news 22 nov 2013 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-22

پرانے شہر کی خبریں - old city news 22 nov 2013



hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2013-nov-22

پریس نوٹ
تاریخی مکہ مسجد ، حکومت اور متعلقہ عہدیداروں کی لاپرواہی اور عدم توجہی کی منہ بولتی داستاں سنا رہی ہے۔ صدر تحریک مسلم شبان محمد مشتاق ملک نے سابق صدرنشین اسٹانڈنگ کمیٹی مجلس بلدیہ مولانا ارشد اور نائب صدر تلنگانہ مسلم جے۔اے۔سی ایم۔اے۔غفار اور دیگر کے ہمراہ آج مکہ مسجد کا دورہ کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیا۔
مصلیوں نے بتایا کہ سینکڑوں سیاح روزانہ مکہ مسجد دیکھنے آتے ہیں تاہم حوض دیکھ کر یہ سوال کرتے ہیں کہ کیا اس پانی سے وضو کیا جا سکتا ہے؟ کیونکہ حوض میں بےانتہا کچرا اور گندگی موجود ہے اور طویل عرصے سے اس کی صفائی نہیں ہوئی ہے۔
سیکوریٹی گارڈز نے بتایا کہ ان کے لیے باب الداخلہ پر شامیانہ نصب کیا گیا تھا جو اب جگہ جگہ سے پھٹ چکا ہے لیکن شکایت پر بجٹ کی کمی کا رونا رویا گیا۔
اس وقت مکہ مسجد میں ایک خطیب ، 2 امام ، 2 موذن ، 2 چوکیدار ، ایک بہشتی اور 5 جاروب کش برسر خدمت ہیں۔ امام صاحبان کو 4 ماہ سے اور جاروب کش اور چوکیداروں کو 2 ماہ سے تنخواہ کی ادائیگی نہیں ہوئی ہے۔ ایک موذن اور ایک جاروب کش کا انتقال ہو گیا ہے ، اس کے باوجود محکمہ اقلیتی بہبود نے مرحومین کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے گریچویٹی کی رقم تاحال ادا نہیں کی ہے۔
مسجد کا اسٹور روم غیر کارکرد ہو گیا ہے چنانچہ جائے نمازیں اور شامیانے نماز گاہ کی دونوں جانب رکھی جا رہی ہیں۔ باب الداخلہ پر تقریباً 8 ماہ سے بلب نہیں ہے اور سیکوریٹی گارڈز کے یونیفارم بھی خستہ ہو چکے ہیں۔
مذکورہ قائدین نے وزیر اقلیتی بہبود سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ شہر کی تاریخی مسجد کی زبوں حالی پر فوری توجہ دیں اور مذکورہ مسائل کی فی الفور یکسوئی کریں۔

پریس نوٹ
پلاسٹک پالیتھین کے باعث دونوں شہروں بالخصوص پرانا شہر میں کثرت سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ چنانچہ آج امپریل ہائی اسکول کوٹلہ عالیجاہ کے کمسن طلبا و طالبات نے تاریخی چارمینار کے دامن میں ریلی منظم کرتے ہوئے اطراف و اکناف کے علاقوں کا احاطہ کیا اور تاجرین سے ملاقات کرتے ہوئے گذارش کی کہ اپنے ساز و سامان کے لیے پلاسٹک پالیتھین کے بجائے یپپر بیگ کے استعمال کو لازم کریں۔ ریلی میں شامل پرنسپل اسکول مسز شبانہ بانو نے تاجرین کو بتایا کہ ریاستی حکومت بالخصوص گریٹر میونسپل کارپوریشن نے حال ہی میں احکامات جاری کرتے ہوئے پالیتھین کے استعمال پر سخت متنبہ کیا تھا اور کنگس کالونی ، شاستری پورم کے علاوہ شیورام پلی جیسے رہائشی علاقوں میں جاری پلاسٹک کے کارخانوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے بیشتر کارخانوں کو مہربند بھی کر دیا۔ اساتذہ نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ پلاسٹک پالی تھین کے استعمال سے گریز کریں۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں