پرانے شہر کی خبریں - old city news 16 nov 2013 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-16

پرانے شہر کی خبریں - old city news 16 nov 2013


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2013-nov-16

yaum-e-ashura hyderabad
ایجنسیاں
حیدرآباد میں جمعہ 15/ نومبر کو یوم عاشورہ (10/ محرم الحرام) عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ شیعہ طبقہ کے ہزار ہا افراد نے یوم شہادت امام حسین علیہ السلام کے سوگ میں روایتی جلوس میں شامل ہو کر ماتم کا اہتمام کیا۔
تاریخی روایتی بی بی کا علم جلوس کی شکل میں دوپہر ایک بجے دبیر پورہ سے ہاتھی پر سوار ہو کر نکالا گیا۔ 'یاحسین' کے نعروں ، نوحوں ، مرثیوں کی گونج اور قرآن پاک کی تلاوت کے درمیان سیاہ لباس میں ملبوس ہزار ہا برہنہ پا شیعہ مسلمانوں نے زنجیر ، بلیڈ اور دیگر تیز دھار اوزاروں کے ذریعے خود کو زخمی کرتے ہوئے کربلا کے شہیدوں کا سوگ منایا۔

جلوس شیخ کمان فیض ، اعتبار چوک ، کوٹلہ عالیجاہ ، چارمینار ، گلزار حوض ، پنجہ شاہ ، قدمِ رسول سے ہوتے ہوئے دوبارہ اعتبار چوک ، بارگارہ فاطمہ ، میر عالم منڈی سے پرانی حویلی پہنچا۔ ہزاروں مرد و خواتین اور بچوں نے جلوس کے راستوں پر کھڑے ہو کر نظارہ کیا۔
خاندان آصفیہ کے چشم و چراغ پرنس شہامت جاہ نے بی بی کے علم پر ڈھٹی پیش کی۔ جلوس کے ساتھ مئیر ماجد حسین اور سٹی پولیس کمشنر انوراگ شرما بھی شامل تھے۔

Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں