پارٹی ہائی کمان کے فیصلہ کے بعد پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل کی منظوری طے ہے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-16

پارٹی ہائی کمان کے فیصلہ کے بعد پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل کی منظوری طے ہے

dharam-singh-press-meet
کانگریس پارٹی ہائی کمان کے فیصلہ کے بعد پارلیمنٹ میں تلنگانہ بِل کی منظوری طئے ،کرناٹک کے کچھ علاقوں کو تلنگانہ میں ضم کرنا ناممکن ،سدرامیا کی قیادت میں کرناٹک حکومت کی کارکردگی بہتر،آئندہ بھی میں پارلیمنٹ کے لئے ہی مقابلہ کروں گا،تانڈور میں سابق وزیر اعلیٰ کرناٹک و رکن پارلیمان بیدر دھرم سنگھ کی صحافیوں سے ملاقات

سابق وزیر اعلیٰ کرناٹک و رکن پارلیمان بیدر دھرم سنگھ نے اس یقین کا اظہار کیا ہیکہ کانگریس پارٹی ہائی کمان اور مسز سونیا گاندھی کے قطعی فیصلہ کے بعداب تشکیل تلنگانہ کی راہ ہموار ہوگئی ہے اور ماہ ڈسمبر کے سرمائی پارلیمانی اجلاس میں علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے لئے پیش کئے جانے والے بِل کی منظوری طئے ہے جب ان سے صحافیوں نے کہا کہ تقسیم آندھرا پردیش کی خود کانگریس کے موجودہ وزیراعلیٰ کرن کمار ریڈی مخالفت کر رہے ہیں تو انہوں نے برملا کہا کہ یہ سب سیاست ہے دھرم سنگھ آج سہء پہر مرکزی وزیر ریلوے ملک ارجن کھرگے کے ہمراہ ایک خصوصی ٹرین کے ذریعہ تانڈور پہنچے تھے دھرم سنگھ سرحدی ریاست کرناٹک کے چنچولی کے موضع گیارم پیٹ روانگی کی غرض سے تانڈور ریلوے اسٹیشن پر اتر گئے اور مرکزی وزیر ریلوے ملک ارجن کھرگے اسی خصوصی ٹرین کے ذریعہ حیدرآباد روانہ ہوگئے چنچولی روانگی سے قبل مقامی صحافیوں سے مختصر بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ کرناٹک و رکن پارلیمان بیدر دھرم سنگھ نے صحافیوں کے سوال پر دعویٰ کیا کہ کرناٹک میں وزیر اعلیٰ سدرامیا کی قیادت والی کانگریسی حکومت بہتر کارکردگی میں مصروف ہے ریاست کرناٹک کی سرگرم سیاست میں ان کی واپسی کے سوال پر دھرم سنگھ نے کہاکہ ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے اور آئندہ بھی وہ پارلیمنٹ کے لئے ہی مقابلہ کریں گے صحافیوں کے اس سوال پر کہ کرناٹک کے کچھ سرحدی علاقوں کو آندھرا پردیش میں ضم کیا جانا چاہئے جیسا کہ مطالبہ کیا جارہا ہے تو سابق وزیر اعلیٰ کرناٹک و رکن پارلیمان بیدر دھرم سنگھ نے کہا کہ ہاں لیکن اب ان علاقوں کوآندھرا پردیش میں ضم کرنا قطعی ناممکن ہے موضع گیارم پیٹ سے اپنے دیرینہ تعلقات کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پہلی بار 1953ء میں وہاں گئے تھے اور جب شنکرپا شیوپورے اسمبلی کے لئے مقابلہ کررہے تھے تب وہ ان کے پولنگ ایجنٹ بنے تھے اور کہا کہ وہ اس سے قبل اپنے بھتیجے کی شادی میں شرکت کی غرض سے تانڈور آچکے ہیں ۔ دھرم سنگھ کے ہمراہ ان کے فرزند و رکن اسمبلی جیورگی اجئے سنگھ اور رکن اسمبلی چنچولی اومیش جادھوبھی موجود تھے۔

dharam singh press meet on telangana issue

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں