مظفر نگر فساد سے متاثرہ لڑکی کی عصمت ریزی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-04

مظفر نگر فساد سے متاثرہ لڑکی کی عصمت ریزی

مظفرنگر فساد سے متاثر ایک لڑکی کی ریلیف کیمپ میں عصمت ریزی کی گئی۔یہ اندوہناک واقعہ مظفرنگر کے پھگونا علاقہ میں جوگیاکھیڑی موضع میں پیش آیا،جہاں فساد متاثرین کا ریلیف کیمپ واقع پے۔عصمت ریزی کرنے والے دودرندوں کی شناخت سچن اور سنیل کمار کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔یہ واقعہ عام ہوتے ہی علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔متاثر لڑکی کے والد کی شکایت پر ان دونوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیااور انہیں گرفتار کرلیاگیاہے۔گاؤں والوں نے سچن اور سنیل کوپکڑکرزدوکوب کیا اور انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس نے بتایا کہ20سالہ لڑکی ریلیف کیمپ میں اپنے افراد خاندان کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔کسی ضرورت کے لیے وہ کیمپ سے باہر آئی ہوئی تھی کہ اس کی عصمت ریزی کی گئی۔اس واقعہ کے بعد دونوں درندوں نے لڑکی کو دھمکی دی کہ اگر اس کی اطلاع کسی کودی گئی تووہ اسے جان سے ماردیں گے۔طبی معائنہ کے بعد عصمت ریزی ثابت ہوگئی۔واضح رہے کہ ستمبر میں مظفرنگر میں فساد کے نتیجہ میں ہزاروں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔جوابھی تک ریلیف کیمپوں میں رہائش اختیار ہوئے ہیں۔فساد کے دوران بھی کم ازکم50خواتین کی عصمت ریزی کے واقعات پیش آئے اور اب بھی کئی خواتین لاپتہ بتائی گئی ہیں۔مختلف تحقیقاتی ٹیموں نے متاثرہ علاقہ کادورہ کرنے کے بعد ان حقائق کا انکشاف کیا ہے۔

Muzaffarnagar riots: 2 men allegedly gangrape 20-year-old girl at relief camp, arrested

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں