جموں و کشمیر میں دو بڑے صنعتی یونٹس کے قیام کی تیاریاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-04

جموں و کشمیر میں دو بڑے صنعتی یونٹس کے قیام کی تیاریاں

جموں کشمیر میں مستقبل قریب میں دوبڑے سمیتی یونٹس قائم کئے جائیں گے جس کا مقصد صنعتوں کے قیام میں تیزی پیدا کرنا اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔سرکاری ذرائع کے بموجب اسٹیٹ انڈسڑیزاینڈکامرس ڈپارٹمنٹ کو مرکز سے دوتجاویز موصول ہوچکی ہیں جوجنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک اسٹیل مینوفیکچرنگ یونٹ اورایک میگافوڈ پارک کے قیام سے متعلق ہیں۔دونوں یونٹس پلوامہ کے لسی پورہ انڈسڑیل اسٹیٹ میں قائم کئے جائیں گے اور حکومت نے ان پراجکٹس کے لئے30ہیکٹر اراضی کی نشاندہی کرلی ہے۔ریاستی حکومت کارپوریٹ سیکٹر کی جانب سے بڑے پیمانہ پر سرمایہ کاری کے لئے کوشش کررہی ہیں۔تاکہ ہنرمنداور غیر ہنرمندافرادی قوت کو روزگار کے مواقع مل سکیں۔کئی بڑے صنعتی ادارے اپنے یونٹس قائم کرچکے ہیں اور وہ توسیع کے بھی خواہشمند ہیں۔کیڈیلافارماسیوٹیکل لمیٹڈ نے سامبا میں واقع اس کے مرحلہ اول کی تجارتی پیداوارکا آغاز کردیاہے۔اس پراجکٹ پر ابتدائی سرمایہ100کروڑ روپے لگایا گیا تھا۔کمپنی نے یونٹ کی توسیع ،اسے عصری بنانے کے علاوہ اس کا درجہ بڑھانے کے لئے مزید100کروڑ روپے کاسرمایہ مشغول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس یونٹ میں 140اقسام کی دوائیں بنائی جاتی ہیں۔

Two mega industrial units on the anvil in J&K

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں