ممبئی میں مفت وائی فائی - ممبئی میونسپل کارپوریشن منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-29

ممبئی میں مفت وائی فائی - ممبئی میونسپل کارپوریشن منصوبہ

ممبئی میونسپل کارپوریشن جنوبی ممبئی میں پانچ مقامات پروائی فائی کی سہولت شروع کرنے جارہی ہے ۔ شروع شروع میں اسے پائلٹ پروجیکٹ کے تحت چلایا جائے گا ۔ انتظامیہ نے ڈاکٹر ڈی این روڈ ، ایم آر اے روڈ ،بامبے اسٹاک ایکسچینج ، ڈاکٹر شیام پرساد مکھرجی چوک اورہتاتماچوک پروائی فائی کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ واضح ہوکہ شیوسینا نے بی ایم سی انتخابات میں نوجوانوں کو لبھانے کے لیے جگہ جگہ وائی فائی لگانے کی جگہ طے کرلی ۔ اس وائی فائی کنکشن کو ایک خاص کوڈسے محفوظ کیا جائے گا ۔ جس شخص کو وائی فائی استعمال کرسکتا ہے ۔ یہ وائی فائی سہولت مکمل طور پر مفت ہوگی ۔ انتظامیہ نے شروع میں 512کلو بائٹ فی سکینڈ کی رفتار دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

BMC plans Wi-Fi across Mumbai by end of year

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں