بیجنگ نے ہند چین سرحد پر فضائی دفاعی زون کا قیام مسترد کر دیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-29

بیجنگ نے ہند چین سرحد پر فضائی دفاعی زون کا قیام مسترد کر دیا


بیجنگ
(پی ٹی آئی )
چین نے اپنے مشرقی سمندر میں واقع متنازعہ جزائر میں حال ہی میں قائم کئے گئے فضائی دفاعی زون کو ہند ۔ چین سرحد پر بنانے کا امکان مسترد کردیا اور کاہکہ اس طرح کے زونس علاقائی فضائی حدود سے ہٹ کر صرف ساحلی علاقوں میں ہی قائم کئے جاسکتے ہیں ۔ چینی وزارت کارجہ کے ترجمان کن کانگ نے یہاں میڈیا کانفرنس میں کہا کہ میں اس بات کی وضاحت کرنا چاہوں گا کہ ایرڈیفنس آئیڈنٹی فکیشن زون (اے ڈی آئی زیڈ) کی طرح فضائی علاقہ ،علاقائی حدود سے ہٹ کر ساحلی علاقوں میں قائم کیا جا تا ہے لہذا ساسلسلہ میں کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا ۔ وہ اس سوال کا جواب دے رہے تھے کہ آیا چین کا منصوبہ ہے کہ اپنے مشرقی سمندر کی طرح متنازعہ ہند ۔ چین سرحد پر بھی اے ڈی آئی زیڈ کا اعلان کرے گا ؟
China rules out air defence zone along Sino-India border

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں