بی۔جے۔پی کو کرپشن میں مہارت - راہل گاندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-29

بی۔جے۔پی کو کرپشن میں مہارت - راہل گاندھی

راہول گاندھی نے بی جے پی پر کرپشن میں مہارت حاصل کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش اس کا ثبوت ہیں ۔ انہوں نے راجستھان کے ووٹرس سے اپیل کی کہ وہ کانگریس کو دوبارہ منتخب کریں ۔ کانگریس کے نائب صدر نے ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ہمسے ایک کام زیادہ کرتی ہے وہ کرپشن میں ملوث ہے ۔ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ حکومتوں کا حال دیکھئیے انہوں نے نہ صرف کرپشن میں مہارت حاصل کی ہے بلکہ بڑی تیزی سے ایسا کیا ہے ۔ راہول نے مزید کہا کہ راجستھان کی کانگریس حکومت نے بی جے پی کی سابقہ حکومت کے مقابلہ میں کافی زیادہ کام کیا ہے ۔ جئے پور سے 500کیلومیٹر دور بانسواڑہ ضلع کے قبائیلی علاقہ میں انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ ہم اچھی اور بہتر سڑکیں بناتے ہیں ، ریلوے لائن ڈالتے ہیں ، ایر پورٹس تعمیر کرتے ہیں ، ہم ہر بات میں اپوزیشن سے آگے ہیں ۔ میں پبلک پلیٹ فارم سے یہ بات کہناچاہتاہوں کہ اپوزیشن ہم سے صرف ایک بات میں آگے ہے اور وہ ہے کرپشن ۔ انداز 25تا30ہزار کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کاہ کہ چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں جہاں بی جے پی کی حکومت ہے ، بدعنوانی بہت زیادہ ہے ۔ راہول گاندھی نے 15منٹ کے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ انتخابی لڑائی دو جماعتوں کے درمیان نہیں بلکہ سوچ کے دوطریوں کے درمیان ہے ۔ انھوں نے کہا ہے کہ کاگریس انفرااسٹرکچر کی ترقی پر توجہ مرکوز کررہی ہے اور غریبوں کے لئے فلاحی اسکیمات شروع کررہی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی صرف انفااسٹرکچر تعمیر کررہی ہے اور غریبوں کو نظر انداز کررہی ہے انھوں نے دعوی ، کیا کہ کانگریس کے دور میں این ڈی اے کے دور سے 3گنا زیادہ سڑکیں تعمیر ہوئی ہیں ۔ راجستھان میں 1200میگاواٹ کا برقی پراجکٹ اشوک گیہلوٹ کے دور میں قائم کیا گیا ۔ انھوں نے کہا کہ قبائیلوں ، دلتوں ، غریبوں اور دیگر پسماندہ طبقات کی بہبودی ہماری اولین ترجیح ہے ۔

Rahul Gandhi dubs BJP as 'master of corruption'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں