ڈرون حملے - پاکستان کے ساتھ امریکہ کا اعلان جنگ - تحریک انصاف پارٹی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-22

ڈرون حملے - پاکستان کے ساتھ امریکہ کا اعلان جنگ - تحریک انصاف پارٹی


اسلام آباد
( پی ٹی آئی)
تحریک انصاف پارٹی کے صدر عمران خان اوران کی پارٹی نے شمالی قبائیلی علاقوں پر امریکی ڈرون حملوں کی مذمت کی ۔ تحریک انصاف پارٹی نے کہا کہ امریکہ نے شما لی ضلع ہمگو پر ڈرون حملوں کے ذریعہ نشانہ بنایا ۔ اس طرح امریکہ نے ڈرون حملوں کے ذریعہ پاکستان سے اعلان جنگ ہے ۔ تحریک انصاف پارٹی کی ترجمان شیریں مزاری نے ایک بیان میں جاری کر کے کہا کہ امریکہ مے ڈرون حملے کرکے پاکستان کے ساتھ اعلان جنگ کردیا ہے۔ خیبر پختون خواصیوبے میں تحریک انصاف پارٹی نے ہفتہ کے دن ڈرون حملوں کے خلاف دھرنہ احتجاج منظم کرنے کا فیصلہ کیا ۔اس دھرنے کے ذریعہ خیبر پختون خواصوبے سے ناٹو جانے والی رسدات کو روک دیا جائے گا ۔ افغانستان میں موجود امریکی زیر قیادت بیرونی افواج کے لیے رسدات براہ پاکستان جاتی ہیں ۔ سابق میں ان رسدات ۔ ٹرک قافلوں پر کئی مرتبہ حملے ہوچکے ہیں ۔ ناٹو رسدات کو کئی مرتبہ نذر آتش کردیا گیا ۔ جب ناٹوکے ہوائی حملے میں 24پاکستانی فوجی ہلاک ہوگئے تو پاکستان نے براہ پاکستان جانے والی ناٹو رسدات کو کئی مہینوں تک روک دیا تھا ۔ تحریک انصاف پارٹی کے ترجمان مزاری نے سوال کیا کہ جب امریکہ کی جانب سے ڈرون حملے ہورہے تھے کیا اس وقت پاکستان اور پاکستان کی فوج سورہی تھی ۔ تحریک انصاف پارٹی کی ترجمان سوال کیا کہ حکومت پاکستان ان ڈرون حملوں میں خود ملوث ہے ۔ تازہ ڈرون حملوں کے وقت کیا حکومت خود ان ڈرون حملوں کی کاروائی میں ملوث ہے ۔ ترجمان شیر یں مزاری نے کہا کہ وقت آگیاہے کہ حکو مت پاکستان یہ واضح کردے کہ وہ امریکی درون حملوں کوقطعی برداشت نہیں کرے گی ۔ کل جمعتی اجلاس میں امریکی ڈرون حملوں کے خلاف اتفاق رائے پیدا ہوگیا تھا ۔ امریکی ڈرون حملوں میں بے قصور عام شہری ہلاک ہوچکے ہیں ۔خود حکومت پاکستان نے کئی مرتبہ کہا کہ امریکی ڈرون حملے پاکستان کی سالیمت اور اس کے اقتدار علی کی خلاف ورزی ہے ۔ پاکستان کے با ر بار مخالفانہ بیانات کے باجود امریکہ نے ڈرون حملے جاری رکھے ۔ تازہ ترین حملہ ہنگو ضلع میں ہوا ۔ اس تازہ ترین ڈرون حملہ کا مطلب یہی ہے کہ امریکہ نے پاکستان کے ساتھ جنگ کا اعلان کردیا ہے ۔ آج ہنگو لی میں ایک دینی مدرسہ پر امریکہ نے ڈروان حملہ کیا ۔ اس حملے میں 8افراد ہلاک ہوگئے اور پانچ دیگر افراد زخمی ہوگئے ۔
Dr Mazari declares Hangu drone attack as US’s war against people of Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں