دبئی
(پی ٹی آئی )
دبئی میں زبردست اور موسلادھار بارش وینز مختلف مقامات پر پانی جانے سے دبئی ایر شو کے منتظمین آج (مقررہ وقت سے قبل )یہ سالانہ شو جلد ختم کرنے پر مجبور ہوگئے ۔ ایمر جنسی خدمات کو چوکس کردیا گیا ہے ۔ گلف نیوز ڈاٹ کام نے منتظمین کے حوالہ سے کہا کہ 5روزہ شو کے آخری دن جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ \"خراب موسمی حالات کے سبب اب دبئی ایر شو بند کیا جاتا ہے ۔ ہم ، عوام کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ ا س شو میں شرکت کے لئے سفر سے گریز کریں \"عوام کے لئے منعقد شو \"اسکائی دیو \"کو بھی بند کیا جارہا ہے ۔ مختلف سوشل نیٹ ورکنگ سائنس پر ایسی تصاویر اور ویڈیو زپیش کئے گئے جن میں ایر شو کے نمائشی ہالس میں پانی بھرا ہوادکھایا گیا ۔ اسی دوران متحدہ عرب امارت کی وزارت تعلیم نے سرکاری اور خنگی اسکولس کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے ۔ خلیجی ریاستوں میں موسم شدید ہوگیا ہے ۔ نالج اینڈ ہیومن ڈیو لپمنٹ اتھاریٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شدید موسمی حالات کے سبب دبئی میں تمام اسکولس اور نرسر یز کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ آج یہ مدرسہے اور نرسریز بند رکھیں ۔ مکانوں کو بچوں کی، بحفاظت واپسی کو یقینی بنائیں ۔ زبردست بارش کے سبب دبئی اور ابو ظمی میں کئی حادثات ہوئے ہیں بعض علاقوں میں ٹریفک ٹھپ ہوکر رہ گئی ۔ موسم کے بارے میں پولیس اور محکمہ موسمیات کی وارننگ کے بیچ ایمر جنسی خدمات کو چوکس کردیا گیا ہے ۔ جاریہ ہفتہ کے اوائل میں شمالی راس الخمیہ میں ایک شخص سیلاب کے پانی میں بہہ گیاتھا ۔
Heavy rains force closure of Dubai Airshow, UAE schools
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں