تانڈور - جماعت اسلامی ہند کا جلسہ شہادت حضرت سیدنا امام حسین کا اہتمام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-16

تانڈور - جماعت اسلامی ہند کا جلسہ شہادت حضرت سیدنا امام حسین کا اہتمام

Jamaat-Islami-ashura-meeting-Tandur
تانڈور جماعت اسلامی ہند کا جلسہ شہادتِ حضرت سید نا امام حسین ؓ کا اہتمام
دین اسلام کی سربلندی کے لئے ہر چیز قربان کی جاسکتی ہے : محمد عبد المجید ناظم علاقہ جماعت اسلامی ہند
نوجوان حسینی کردار اپناتے ہوئے اس کے لئے جدوجہد کریں : مولانا رفیق احمد الرشادی
چودہ سو سال قبل ملت کو جس اتحاد کی ضرورت تھی آج اس سے زیادہ اتحاد کی ضرورت ہے :مولانا خلیل الرحمن
حسینؓ کی محبت میں ہم اپنے آپ کو ان کے مقصد کو حاصل کرنے والے ثابت ہوں : مولانا حافظ وقاری محمدشکیل احمد

آج سہ ء پہر یہاں دفتر جماعت اسلامی ہند ،پٹیل گارڈن میں جلسہ شہادتِ حضرت سید نا امام حسین ؓ کا اہتمام کیا گیا اس جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے محمد عبد المجید ناظم علاقہ جماعت اسلامی ہند جنوبی تلنگانہ و اسو سی ایٹ پروفیسر دکن انجینئرنگ کالج نے کہا کہ حضرت سید نا امام حسین ؓ نے خلافت کے نظام کو ملوکیت کی طرف یزیدکی حکمرانی کو باطل قرار دیتے ہوئے خلافت کے احیاء کے لئے امام حسین ؓ نے میدان کربلا میں اپنے اہل و عیال کے ساتھ شہادت پیش کی انہوں نے تاسف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُمت مسلمہ اُس صحیح طرز کی خلافت سے محروم ہوچکی ہے اور اُمت کو اس بات کا احساس تک نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اس احساس کو ختم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہماری صفوں میں اتحاد پیدا ہو محمد عبد المجید ناظم علاقہ جماعت اسلامی ہند جنوبی تلنگانہ و اسو سی ایٹ پروفیسر دکن انجینئرنگ کالج نے اپنے خطاب میں زور دیکر کہا کہ جماعتیں مسلکوں نہیں بلکہ محض قرآن کے تحت متحد ہوجائیں انہوں نے حضرت ابو بکر صدیق ؓ اور حضرت عمر فاروق ؓ کے دورِ خلافت اور طرز حکمرانی کا تفصیلی ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اُس دؤر میں کس طرح عدل و انصاف قائم تھا جلسہ شہادتِ حضرت سید نا امام حسین نے خطاب کرتے ہوئے مولانا رفیق احمد الرشادی نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ نوجوان حسینی کردار اپناتے ہوئے اس کے لئے جدوجہد کریں اور ملت آنے والے کل کی تیاری کرے انہوں نے جماعت اسلامی ہند کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح تاریخی واقعات کو تازہ رکھنے کے لئے اس طرح کی کوشش جاری رکھنی چاہئے۔مولانا خلیل الرحمن مشیر جمعیت اہلحدیث تانڈورنے اس جلسہ سے اپنے خطاب میں کہا کہ چودہ سو سال قبل ملت کو جس اتحاد کی ضرورت تھی آج اس سے زیادہ ملت کو اتحاد کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ آج وقت کی اہم ضرورت ہیکہ ہم آپسی اختلافات کو ترک کرکے ایک ہوجائیں مولانا حافظ وقاری محمدشکیل احمدبانی و ناظم مدرسہ مدینتہ العلوم تانڈور اس جلسہ سے اپنے خطاب میں اطہارِ اہل بیت سے محبت پر زور دیا مولانا نے کہا کہ حضرت محمد مصطفی ؐ نے حسنین ؓ کی محبت کا حکم دیا ہے اور آپؓ کو جنت کا سردار کہا ہے مولانا حافظ وقاری محمدشکیل احمدنے کہا کہ حسینؓ کی محبت میں ہم اپنے آپ کو ان کے مقصد کو حاصل کرنے والے ثابت ہوں محمد خواجہ ناظم جماعت اسلامی ہند ضلع رنگاریڈی نے اپنے افتتاحی کلمات میں جلسہ کے مقاصد کو واضح کیا ۔سراج صمدانی مقامی امیر جماعت اسلامی ہند نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔انور پاشاہ کی تلاوت قرآن پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا۔کثیر تعدادمیں برادرانِ اسلام نے اس جلسہ میں شرکت کی ۔

Jamaat Islami meeting on Syedna Imam Hussain shahadat at Tandur

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں