ملک میں موقوفہ جائیدادوں کے ریکارڈس کے کمپیوٹرائزیشن میں تاخیر پر افسوس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-07

ملک میں موقوفہ جائیدادوں کے ریکارڈس کے کمپیوٹرائزیشن میں تاخیر پر افسوس

ملک کے طول وعرض میں موقوفہ جائیدادوں کے ریکارڈس کے کمپیوٹرائزیشن کے کام کی سست رفتارپر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیراقلیتی امور کے رحمن خان نے آج کہاہے کہ ان کی وزارت،یہ کام،کسی دوسری ایجنسی کو دینے کے لئے آؤٹ سورسنگ کے امکانات تلاش کررہی ہے۔انہوں نے یہاں وقف(ترمیمی)قانون۔2013پر قومی کانفرنس کے دوران مختلف وقف بورڈس کے صدورنشین اور چیف اکزیکٹیوآفیسرس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کمپیوٹرائزیشن اسکیم کا مرحلہ اول،11ویں نچپسالہ منصوبہ کے دوران ہی مکمل کیاجاناچاہئے تھالیکن یہ معلو م ہواہے کہ اس کام کی رفتار بہت سست ہے اور یہ کام ہنوزمکمل نہیں ہواہے۔" اسکیم میں مرحلہ اول کاجوکام متعین کیاگیا ہے اس کو آؤٹ سورسنگ کے متبادل انتظامات اختیار کرتے ہوئے مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔ہم ایک جداگانہ ایجنسی کو،آؤٹ سورسنگ کے ذریعہ یہ کام تفویض کرنے کے امکانات تلاش کررہے ہیں تاہم قطعی فیصلہ،تفصیلی مذاکرات اور مشاورتوں کے بعد کیاجائے گا۔خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کام کی سست رفتار اور مرحلہ اول کی عدم تکمیل کے سبب وقف بورڈس،دوسرے مرحلہ کی جانب نہیں بڑھ سکے۔مرحلوں کی اسکیم کے تحت موقوفہ جائیدادوں کی جی آئی ایس نقشہ کشی کرنا ضروری ہے۔اس نقشہ کشی کے ذریعہ موقوفہ جائیدادوں کوناجائزقبضوں سے بچانے میں مددملتی ہے۔انہوں نے کہاکہ"گجرات،اترپردیش،آندھراپردیش،بہت پیچھے ہیں۔اگریوپی اور اے پی میں کمپیوٹرائزیشن ہوجائے تو۔اسکیم کے85فیصد کی تکمیل ہوجائے گی۔کمپیوٹرائزیشن کی3.2لاکھ کارروائیوں میں صرف50ہزار کی تکمیل ہوئی ہے۔اگرکمپیوٹرائزیشن نہ ہوتو شفافیت کیسے آئے گی"۔انہوں نے کہاکہ ان کی وزارت نے فیصلہ کیاہے کہ آج تک جوکچھ کمپیوٹرائزیشن اور ڈیجیٹلائزیشن ہواہے اس کو منظرعام پر لایاجائے۔"قبل ازیں یہ فیصلہ کیاگیاتھاکہ کمپیوٹرائزیشن اسکیم مکمل ہونے کے بعد ہی ریکارڈس کو باہرلایاجائے گا لیکن اب جو کچھ بھی کام تکمیل پایاہے اس کو انٹرنیٹ پر پیش کیاجائے گا اور پھراس کو مکمل کیاجائے گا۔ساری تفصیلات انٹرنیٹ پردی جائیں گی۔اب لوگ،دنیاکے کسی بھی مقام سے تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں"۔مرکزی وزیرنے کہاکہ وقف بورڈس کے صدورنشین اور چیف اکزیکٹیوآفیسرس کی میٹنگ ہر6ماہ میں طلب کی جاتی ہے تاکہ وقف ایکٹ پر عمل آوری کا جائزہ لیاجائے۔خان نے کہا کہ ناجائزقبضوں کو روکنے کے لئے ان کی وزارت"وقف جائیداد(غیرمجازقابض کا تخلیہ)قانون لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔اس قانون کے ذریعہ موقوفہ جائیدادوں کوناجائزقبضوں سے محفوظ رکھاجائے گا۔

Government concerned over delay in computerisation of Wakf records

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں