یمن میں پرتشدد جھڑپوں میں 100 سے زائد ہلاکتیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-04

یمن میں پرتشدد جھڑپوں میں 100 سے زائد ہلاکتیں

یمن میں کٹر اسلامی سنی تنظیم سلفی اور شیعہ باغیوں کے درمیان تین دن سے جاری پر تشدد تصادم میں100سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد آج جنگ بندی کا اعلان کیا گیا۔ یمن کے ای عہدیدارکے مطابق سلفی تنظیم اور شعیہ باغیوں کے درمیان اب جنگ بندی کے معاہدے کا اعلان کیا گیا ۔ جنگ بندی کے لیے دونوں تنظیمو ں کو راضی کرنے کے لئے صدر کی طرف سے قائم ایک کمیتی کے رکن کے مطابقفوج کی دو ٹکڑیاں اس معاہدے کو چمالی سوبہ سعدہ میں نافذ کریں گی ۔ سنی سلفی تنظیم کے مطابق گزشتہ تین دنوں میں اس نے اپنے 100سے زائد ارکان گنوائے ہیں ۔ شیعہ باغیوں کے مطابق اس جھڑپ میں ہوتی طبقہ کے 12زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ واضح رہے کہ یمن میں شیعہ اور سنی فرقوں کے درمیان کئی سال سے پر تشدد تصادم جاری ہے۔

Overnight shelling takes death toll in north Yemen to 100

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں