برطانوی ویزا بانڈ اسکیم برخاست کردی جائے گی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-04

برطانوی ویزا بانڈ اسکیم برخاست کردی جائے گی

برطانیہ کا دورہ کرنے والے بعض انتہائی جوکھم والے بیرونی شہریوں بشمول ہندوستانیوں کیلئے 3000پاؤنڈ کے متنازعہ سیکیورٹی بانڈ کو بر خواست کردیا جائے گا۔ محکمہ داخلہ نے اس کی توثیق کی۔ معتمد داخلہ تھریسا مے نے جون میں اس اسکیم کا اعلان کیا تھا جو جاریہ ماہ سے لاگو ہونی تھی۔ محکمہ داخلہ کے ترجمان نے اخبار سنڈے ٹائمز کی رپورٹ کی توثیق کی کہ اس پالیسی کو برخواست کردیا جائے گا۔ برطانیہ کے مملکتی وزیر بیرونی و دولت مشترکہ امور ہیوگو سوائر نے حال میں کہا تھا کہ ویزا بانڈ اسکیم پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ اسکیم کو واپس لینے کا فیصلہ نائب وزیر اعظم نک کلیگ کی اس دھمکی پر کیا گیا کہ وہ اسے روک دیں گے۔ ہندوستان نے بھی حکومت برطانیہ سے وزراتی اور سرکاری سطح پر اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا۔ اسکیم کا مقصد انتہائی جوکھم والے ممالک بشمول ہندوستان، پاکستان اور نائجیریا سے آنے والے ایسے افراد کی تعداد گھٹانا تھا جو اپنا مختصر ویزا ختم ہونے کے بعد بھی برطانیہ میں مقیم رہتے ہیں۔ برطانیہ آنے والوں کو اپنی آمد سے قبل 3000پاؤنڈ نقد ادا کرنے پڑتے اور عدم واپسی پر ان کی یہ رقم ضبط کر لی جاتی۔

Proposed UK visa bond scheme to be scrapped

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں