دبئی میں 10بلین ڈالر اسلامی بانڈ پروگرام کرنے آئی ڈی بی کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-04

دبئی میں 10بلین ڈالر اسلامی بانڈ پروگرام کرنے آئی ڈی بی کا منصوبہ

اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ڈی بی )نصدق دوبئی ایکسینج پر 10بلین ڈالر مالیتی سکوک جاری کریگا ۔ دوبئی کو دیگر شہروں کے ساتھ مسابقت میں اسلامی مالیاتی نظام کے سر کردہ مرکز بنانے کی کوششوں کا یہ ایک حصہ ہے ۔ جدہ میں قائم آئی ڈی بی کا یہ تیسرا سکوک پروگرام ہوگا جبکہ وہ پہلے ہی لندن اور کوالالمپور میں سکوک جاری کرچکا ہے ۔ مشرق وسطی کے ممالک میں اسلامی مالیاتی نظام کے سلسلہ میں اس کا یہ پہلا اقدام ہوگا ۔ آئی ڈی بی 56رکن ممالک پر مشتمل ہے جو مسلم ممالک اور طبقہ میں معاشی ترقی کو فروغ دینے کی جدوجہد میں مصروف ہے ۔ جنوری میں دوبئی نے اسلامی تجارت کے مرکز بننے کی مہم کا آغاز کیا تھا جبکہ اس کے ایکسینج پر 12.5بلین ڈالر کے سکوک کی فہرست جاری ہوچکی ہے ۔ اس سال کے اختتام تک سکوک کی مالیت 16بلین ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے ۔ آئی ڈی بی کے صدر احمد محمد علی نے آج ایک بیان میں کہا کہ بنک اس ماہ لندن اسٹاک ایکسینج پر اپنے سکوک پروگرام میں توسیع کا منصوبہ رکھتاہے۔

IDB to issue 10bn dollar sukuk on Nasdaq Dubai

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں