مریخ کے مشن پر اسرو - ناسا تعاون متوقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-20

مریخ کے مشن پر اسرو - ناسا تعاون متوقع

isro and nasa
انڈین اسپیس ریسرچ آرگنا ئزیشن(اسرو)اور امریکی خلائی ادارہ ناسا،آئندہ سال ستمبر میں جبکہ ان کے اپنے اپنے مریخ آربیٹرمشنس یعنی(بالترتیب)منگلیان اور ماون،مریخ کے مدارمیں داخل ہوں گے،اپنے اپنے مشنوں کی کارکردگیوں کو مربوط کریں گے۔اسروکے ذرائع نے بتایا کہ"اگرماون اوراسروکامریخ مشن کامیاب رہیں تووہ ایک دوسرے کی دریافتوں پرایک دوسرے کومبارکباد دیں گے اورسرخ سیارہ مریخ کو سمجھنے میں مدددیں گے۔بحالت موجودہ ہماری تمام ترتوجہ اپنی خلائی گاڑیوں کووہاں(مریخ کے مدارپر)پہنچانے پرمرکوزہے۔دونوں مشنوں کے فرق کی وضاحت کرتے ہوئے مذکورہ ذرائع نے کہاکہ امریکہ کے ناساآربیٹرمشن کے برعکس ہمارا مریخ مشن"نسبتاچھوٹا اورسادہ ہے"۔ناساکاماون مشن671ملین ڈالر مالیت کاہے جبکہ ہندوستان کا مریخ آربیٹر مشن صرف450کروڑروپے مالیت کاہے۔ماون میں8سائنٹفک آلات موجودہیں جبکہ اسرومشن میں ایسے5آلات ہیں"ہم،ہمارے طریقہ کارمیں عملی امور سے متعلق زیادہ توجہ دے رہے ہیں اسی لئے ریسرچ پر زیادہ صرفہ نہیں کررہے ہیں۔سائنسی دریافت کے تعلق سے ہماری کوششوں کا یہ بھی ایک حصہ ہے"۔

Isro, Nasa to coordinate functions of Mars Orbiters

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں