ممبئی چمبور علاقے کے کالج میں برقعہ تنازعہ - کالج انتظامیہ کی وضاحت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-23

ممبئی چمبور علاقے کے کالج میں برقعہ تنازعہ - کالج انتظامیہ کی وضاحت

مشرقی مضافات کے چمبور علاقے میں پی ایل لو کھنڈے مارگ پر راجی کمپلیکس میں واقع ایس کے رائے ڈگری وجونیئر کالج میں گزشتہ ایک ہفتے سے 12 ویں کلاس کی طالبات کے ساتھ کالج انتظامیہ کے ذریعے برقعے پر پابندی کو لیکر کی جانے والی زیادتی اور 21نومبر کے روز طالبات کو کلاس روم سے باہر نکال دئیے جانے کے واقعہ کے بعد طالبات وان کے والدین نے آج اپنی شدید ناراضگی کا اظہا ر کرتے ہوئے ایک وفد کی شکل میں ایسٹ ریجن کے ایڈیشنل کمشنر آف پولیس قیصر خالدسے ملاقات کی اور اپنی شکایتیں انہیں بتائیں ۔ نیز قیصر خالد نے طلالبات کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ طالبات کالج میں اپنا نقاب نہیں اتاریں گی ۔ بلکہ اپنی شناخت کے لئے صرف چہرہ کھلا رکھیں اور شناخت کارڈ بھی اپنے ساتھ رکھیں ۔ قیصر خالد نے کالج انتظامیہ اور استاتذہ سے کہا کہ اگر انہوں نے طالبات کے ساتھ برقعے کے معاملے کو لیکر زیادتی کی اور ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی تو ان کے خلاف سختی سے کاروائی کی جائے گی ۔ نیز کالج کی پرنسپل نے بھی اس معاملے میں کہا کہ ہم نے طالبات کو برقع نکالنے کے لئے نہیں کہا ہے ، صرف شناخت کے لئے کھلا رکھنے کو کاہ تھا ۔ پرنسپل نے کہا کہ ہمارے کالج میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے جبکہ ہمارے کالج میں 50 فیصد طلباء وطالبات مسلم ہیں ۔واضح ہو کہ چمبور کے پی ایل لوکھنڈے مارگ پر راجی کمپلیکس میں واقع ایس کے رائے ڈگری وجونیئرکالج ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں طلباء وطالبات تعلیم حاصل کرتے ہیں ۔ جبکہ اس کالج میں پرنسپل کے مطابق 600طلبا ء وطالبات 12ویں کلاس کے طالب علم ہیں ۔موصولہ اطلاع کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے اس کالج میں انتظامیہ مسلم طالبات کو جو کالج میں نقاب پہن کر آتی ہیں ، انہیں یہ کہہ کر ہراساں کیا جارہا تھا کہ وہ کالج میں نقاب پہن کر نہ آئیں ۔ چونکہ طالبات نے انتظامیہ کی ان حرکتوں کو برداشت کیا لیکن حد تو تب ہوگئے جب 21نومبر جمعرات کے روز طالبات کو کلا س روم سے باہر نکال دیا گیا ، نیز طالبات نے یہ ساری باتیں موومنٹ فارہیومن ولفیئر کے اراکین کو بتائیں ۔ طالبات کی باتیں سننے کے بعد موومنٹ فار ہیومن ویلفئیر کے اراکین نے فورا کالج انیظامیہ سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی تھی ۔ نیز آج ناراض طالبات والدین سمیت دیگر افراد اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کالج انتظامیہ واساتذہ اور پولیس سے ملاقات کی طالبات اور ان کے والدین کے ایک وفد نے ایسٹ ریجن کے ایڈیشنل کمشنر آف پولیس قیصر خالد سے ملاقات کی اور کالج انتظامیہ کے ذریعے برقعے پر پابندی ھگائے جانے کی شکایت کی ۔ نیز قیصر خالد نے وفد کو دیونارڈیویژن کے اے سی پی شری دھرڈ کے سامنے یقین دہانی کرائی ہے کہ کالج میں کسی بھی طالبات کو برقع نکالنا نہیں ہوگا ۔ بلکہ کالج انتظامیہ کی واساتذہ کی شناخت کے لئے صرف وہ اپنا نوز پیس اوپر ٹھاکر چہرہ کھلا رکھیں اور اپنا شناختی کارڈ بھی ساتھ رکھیں ۔ اس کے علاوہ قیصرخالد نے کہا کہ اگر برقع نکالنے پر زبردستی کی گئی تو سکتی سے کاروائی کی جائے گی ۔ جبکہ پولیس کے ذریعے کالج انتظامیہ کو 149کی نوٹس بھی دی گئی اور ساتھ ہی قیصر خالد نے اے سی گے کو ہدایت دی کہ وہ کالج انتطامیہ اوراساتذہ کے علاوہ طالبات کے ساتھ ایک میٹنگ کریں اور انہیں قانونی جانکاری دیں ۔

mumbai chembur college girls protest on burqa issue

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں