ممبرا شراب بار کے خلاف کاروائی سے گریز پر 3 پولیس اہلکار معطل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-23

ممبرا شراب بار کے خلاف کاروائی سے گریز پر 3 پولیس اہلکار معطل

ممبر اپنول روڈ پر جاری ایک ڈانس بار ممبئی کرائم برانچ کی جانب سے چھاپہ مار کارروائی کے بعد ڈائیگھر پولیس کے سینئر پولیس انسپکٹر اشوک جگتاپ سمیت تین پولیس اہلکاروں کو گزشتہ شب معطل کردیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ممبر اپنول ڈائیگھر روڈ پر واقع ایس ایکس فار بئیر بار میں غیر قانونی طریقہ سے ڈانس اسٹیشن بار چلارہاتھا جس کی شکایت ڈائیگھر پولیس اسٹیشن نامی ایک سماجی تنظیم نے کی تھی لیکن ڈائیگھر پولیس کی جانب سے کوئی قدم نہ اٹھانے پر تنظیم نے اس کی شکایت ممبئی کرائم برانچ سے کی ۔ کرائم برانچ کی اسپیشل سوشل سروس کی ٹیم نے اے سی پی فیروز پٹیل کی نگرانی میں گزشتہ شب بار پرچھاپہ مار کر یہاں سے 54افراد کو حراست میں لیا تھا جن میں بیشتر نیم عریاں لباس میں ڈانس گرلس بھی تھیں ۔ ممبئی کرائم برانچ کی کاروائی کے بعد ڈائیگھر پولیس کی جانب سے اس بار میں جاری غیر قانونی سر گرمیوں کی شکایت پر کار روائی نہ کرنے اور پولیس کی جانب سے لاپرواہی برتنے پر ڈائیگھر پولیس کے سینئر انچارج اشوک جگتاپ ، خاتون سب انسپکٹر منجیسا ڈانگرے اور حوالدار وجئے بھونسلے کو معطل کردیا گیا ۔ اس سلسلے میں اے سی پی امیت کالے نے تصیدیق کرتے ہوئے گزشتہ شب نمائندے کو بتایا ڈائیگھر کے سینئر انچارج کو معطل کردیا گیا ہے ۔ واضح ہوکہ ڈائیگھر پولیس اسٹیشن اسٹیشن کے سینئر تھے انھیں لکی کمپاؤنڈ حادثہ کے سلسلے میں معطل کیا گیا تھا ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں