بنگلور اے۔ٹی۔ایم حملہ - پولیس کی جانب سے خاطی کی تلاش شروع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-21

بنگلور اے۔ٹی۔ایم حملہ - پولیس کی جانب سے خاطی کی تلاش شروع

بنگلور میں دن دھاڑے ایک اے ٹی ایم میں جس خاتون پر جان لیوا حملہ کیاگیا وہ خاتون جزوی طور پر مفلوج ہوگئی ہے۔ پولیس نے حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے جس کی تصاویر سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگئی ہے۔ اس واقعہ پر شہر کے عوام میں زبردست غم و غصہ پا یا جارہا ہے۔ کارپوریشن بینک کی 38سالہ عہدیدار کا طویل آپریشن کیا گیا۔ ڈاکٹر این کے وینکٹ رمنا نے بتا یا کہ اب وہ بات کرنے کے قابل ہوگئی ہیں لیکن اس کے جسم کا کچھ حصہ سیدھی جانب مفلوج ہوگیا ہے۔ ڈاکٹر نے بتا یا کہ خاتون کی کھوپٹری میں فریکچر ہے اور ہڈی کا چھوٹا ٹکڑا اس کے دماغ میں گھس گیا ہے جس کی وجہ سے خاتون ایک طرف سے مفلوج ہوگئی ہے۔ بی جی ایس گلوبل ہاسپٹل کے ڈاکٹروں نے بتا یا کہ وہ خاتوں کی حالت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہر ممکنہ علاج فراہم کر رہے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خاتون کی زندگی کو اب کوئی خطرہ نہیں ہے۔ پولیس کمشنر راگھویندرا اور ادکر نے خاتون سے ملاقات کی۔ انہوں نے بتا یا کہ پولیس عہدیداروں کو حملہ آور کی تلاش کے لئے مختلف اضلاع میں بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ آور عادی مجرم معلوم ہوتا ہے ۔ پولیس کمشنر کا کہنا تھا کہ اے ٹی ایمس کی سیکوریٹی اور وہاں محافظوں کو تعینات کرنے کے لئے بینک عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا جارہا ہے۔ کل قلب شہر میں ایک پولیس اسٹیشن کے قریب اے ٹی ایم میں یہ واقعہ پیش آیا تھا۔ خاتون پر حملہ کے 3گھنٹے بعد جب اسکول کے تین بچوں نے اے ٹی ایم کے شٹر کے نیچے خون دیکھا تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دی ، پولیس کے نے خاتون کو ہاسپٹل منتقل کیا۔ جیسے ہی یہ خاتون اے ٹی ایم میں داخل ہوئی یہ شخص اس کے پیچھے داخل ہوا اور اس نے اے ٹی ایم کا شٹر بند کردیا اور خاتون کو اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کے لئے مجبور کرنے لگا جب خاتون نے انکار کریدا تو اس نے اپنے ہاتھ میں موجود دھاردار ہتھیار سے خاتون پر حملہ کردیا اور اس کا موبائیل لے کر چلا گیا۔ حملہ آور کے ہاتھ میں ایک دیسی ساختہ پستول بھی تھا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں