ہندوستانی نژاد امریکی - محکمہ کامرس کے سرکردہ عہدہ کے لیے نامزد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-23

ہندوستانی نژاد امریکی - محکمہ کامرس کے سرکردہ عہدہ کے لیے نامزد

واشنگٹن
(پی ٹی آئی )
ہندوستانی نژدا امریکی ارون مادھون کمار نے جنھیں یہاں محکمہ کامرس کے ایک سر کردہ عہدہ کیلئے نامزد کیا گیا ہے ، کہا ہے اگر ان کے نام کی توفیق ہوجاتی ہے تب وہ بر آمد ات میں اضافہ پر توجہ دیں گے اور ایف ڈی آئی کے ذریعہ ملک میں اعلی اہمیت کی حامل ملازمتوں میں اضافہ کو یقینی بنائیں گے ۔ انھوں نے کل اپنی نامزدگی کی سماعت کے دوران کہا کہ بحیثیت اسسٹنٹ سکریٹری براے گلوبل مارکٹس اگر میرے نام کی توفیق ہوجاتی ہے تب امریکی پیداوار اور خدمات میں بڑے پیمانہ پر موقعوں کیلئے مارکٹ کی جانب سے پیش کی جانے والی پیشکشوں پر توجہ مرکوز کروں گا اور مارکٹوں میں شیئرس کو بڑھانے کیلئے بھی اپنی جانب سے ہر ممکن کوشش کروں گا ، میں اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ میرا ارادہ بھر پور کاوشوں کے ساتھ امریکہ بھر کے شہروں اور طبقات کے ساتھ کام کرتے ہوئے بیرونی راست سرمایہ کاروں کو راغب کرنے پر ہوتا کہ یہاں روز گار کے اعلی مواقع دستییاب ہوسکیں ۔ کمار نے سینیٹ کامرس ، سائنس اور ٹرانسپورٹیشن کمیٹی کے روبرو یہ بات کہی ۔ اس کمیٹی کے چیرمین سینٹیر جان رے ہیں ۔ کیرالا میں پیداہوئے کمار ، یو ایس انڈیا بزنس کونسل (یو ایس آئی بی سی ) کے بورڈآف ڈائرکٹر س کے رکن ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ وہ امریکی اشیاء کو ہندوستان میں فروگ دینے کیلئے پوری طرح کوشاں ہیں نیز اپنے نئے عہدہ کے ذریعہ وہ قومی مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے ملک میں بیرانی راست سرمایہ کاری اور بر آمدات میں مواقع بنانے کی کوشش میں سرگرداں ہیں ۔
Will boost exports, FDI if confirmed to top US admin post: Arun Madhavan Kumar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں