پاکستان پر ڈرون حملے کسی قیمت پر قبول نہیں ہیں - نواز شریف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-23

پاکستان پر ڈرون حملے کسی قیمت پر قبول نہیں ہیں - نواز شریف


اسلام آباد
(پی ٹی آئی )
دنیا میں امریکی ڈرونز کے ذریعے میزائیل حملوں میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف نے جمعرات کے روز صوبہ خیبر پختونخوا میں ہونے والے پہلے ڈرون حملے پر کہا ہے کہ,ڈرون حملے کسی قیمت پر قابل نہیں ہیں ،۔ وزیراعظم پاکستان نے نسبتا جذباتی انداز میں اپنی حکومت پر اپوزیشن جماعتوں کے اس الزام کا بھی جواب دیا جن میں حکومتی پالیسی کو دوغلے پن کا شکار قرار دیا جاتاہے ۔ میاں نواز شریف نے اس موقع پر ملک میں لاوڈاسپیکر کے غلط استعمال کو روکنے کا بھی عندیہ دیا ہے ۔ انہوں نے قومی مشاورتی کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہا \" ہم رسمی لوگ نہیں ہیں ،ہم دل سے چاہتے ہیں کہ ڈرون حملے بند ہوں \"، انہوں نے ڈرون حملوں کو ظلم اور زیادتی کا نام اور کہا \"امریکہ بھی جانتاہے کہ ہم محض رسمی طور پر ڈرون حملوں کت خلاف نہیں ہیں \"۔ میاں نواز شریف نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ ان کی حکومت پر دوہری پالیسی کا الزام عائد کیا جارہاہے ۔ انہوں نے ڈرون حملوں کے نام پر سیاست کوبھی ناپسند کیا ۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر ملک میں لاوڈاسپیکر ز کے ذریعے شدت پسندی ، فرقہ واریت اور دہشت گردی کو فروگ دینے کے بارے میں ناراضگی ظاہر کی اور کہا یہ ممکن نہیں کہ لاوڈاسپیکر ز کے اس استعمال کا حکومت منہ دیکھتی رہے اور کاروائی نہ کرے ۔ نواز شریف نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بنائے گئے نئے قانون کا ذکر کیا اور کہا کہ دہشت گردوں اور فرقہ پسندوں کے خالف مثالی ٹرائل کر کے انہیں سزائیں دی جانی چاہییں۔
Nawaz Sharif urged US President Barack Obama to stop drone strikes

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں