29/نومبر نئی دہلی پی۔ٹی۔آئی
وزیرفینانس پی چدمبرم نے اس اعتمادکااظہارکرتے ہوئے آج کہاکہ آئندہ سال معاشی ترقی6فیصد تک پہنچ جائے گی۔حکومت آئندہ چھ مہینوں میں کیپٹل مارکٹس اور مالیاتی شعبہ کوآزادانہ بنائے گی تاکہ ملک میں معیشت اعلی شرح نموکولوٹ آئے۔اس کی دوسری میعاد کے باقی چھ مہینوں کے لئے یوپی اے حکومت کے ایجنڈہ کوبے نقاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قدرتی گیس کی قیمتوں کوآزادانہ بنانااورزیرالتواپرجکٹس کومنظوری اعلی ترجیح ہوگی۔میری میزپران تمام چیزوں کی فہرست موجودہے اورمیں ہرروزاس کاجائزہ لیتاہوں۔ہم نے کیپٹل مارکٹس کو آزادانہ بنایاہے۔ہم کومالیاتی شعبہ کوآزادانہ بناناہے۔ہم کوگیس اورتیل کی قیمت مقررکرنی ہے۔ہم نے کوئلہ کے شعبہ میں مسائل سے نمٹنے کی کوشش کی ہے تاکہ مزیدکوئلہ پیداکیاجاسکے،ہمیں رکے ہوئے پراجکٹس کی منظوری کے لئے سی سی آئی کے مزید اجلاس منعقدکرنے ہوں گے۔اسپکٹرم سے متعلق کئی مسائل ہیں جن کوحل کرنے کی ضرورت ہے اورہم ایساکریں گے جیساکہ ہم نے گزشتہ16مہینوں کے دوران ہرروزکیاہے۔انہوں نے ای آئی ناوکے زیراہتمام انڈیااکنامک کانکلیومیں یہ بات کہی۔یہ بتاتے ہوئے کہ ہندوستانی معیشت دنیاکی دیگر معیشتوں کی طرح دباو سے گزررہی ہے۔وزیر فینانس نے کہاکہ معاشی ترقی آئندہ مالیاتی سال سے تیزرفتار ہوگی اورسال کے وقت میں 8فیصد تک پہنچ جائے گی۔مجھے پورااعتماد ہے کہ ہم دباوکی اس میعادقابوپاسکیں گے اور2014-15میں اعلی شرح نموکے راستے پرلوٹ آئیں گے۔ہماری ترقی کی رفتار6فیصدکے قریب ہوگی اوریہ7فیصد کے قریب ہوجائے گی اورایک سال بعدہم8فیصدکی اعلی شرح نموپرواپس ہوں گے۔Will Liberalise Capital Market, Financial Sector: FM
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں