اترا کھنڈ حکومت اقلیتوں پر مہربان - اقلیتوں کیلئے بجٹ میں اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-02

اترا کھنڈ حکومت اقلیتوں پر مہربان - اقلیتوں کیلئے بجٹ میں اضافہ

اتراکھنڈ حکومت نے آج اقلیتی طلبا کو دی جانے والی اسکا لرشپ کے لیے50فیصد نمبر کی شرط ختم کرنے،مدرسوں کی جدید کاری کے لیے4کروڑ روپے دینے اور اقلیتوں کی خودروزگار اسکیم کے لیے دی جانے والی رقم بڑھا کردوگنا کرنے کے ساتھ ہی21دسمبر کو اقلیتی کانفرنس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہاں جاری سرکاری اطلاع کے مطابق وزیراعلی وجے بہوگنا نے اقلیتی فلاج وبہبود محکمہ کی جائرہ میٹنگ کے دوران خودروزگار اسکیم کے لیے درخواست دہندگان کی سالانہ آمدنی کی حدبھی15ہزار سے بڑھا کر80ہزار کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ اقلیت درج فہرست ذات وقبائل کو تعلیم وروزگار سے جوڑنے کے مقصد سے یہ اہم فیصلہ لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب اقلیتی طبقے کے سبھی طلبا کو اسکالرشپ دی جائے گی،جبکہ پہلے اس کے لیے کم ازکم فیصد نمبر کی حدمقرر تھی۔اس فیصلہ سے1.60لاکھ طلبا کو فائدہ ملے گا۔سرکارنے اس کے لیے12کروڑ روپے کی رقم مہیاکرانے کابھی اعلان کیا۔وجے بہوگنانے کہا کہ اقلیتی فرقہ کے نوجوان زیادہ سے زیادہ خودروزگار اسکیم کو اپنائیں اس کے لیے قومی مالیاتی ترقیاتی کارپوریشن کی طرح درخواست کنندگان کی سالانہ آمدنی کی حد میں بھی اضافہ کردیاگیا۔خودروزگار اسکیم کے لیے سالانہ بجٹ کی رقم کو1.50کروڑ روپے سے بڑھاکر3کروڑروپے کردیاگیاہے۔وزیراعلی نے کہا کہ اقلیتوں کے لیے موجودہ اسکیموں پر عمل درآمد میں تیزی لانے کے لیے ضلع اقلیتی فلاج وبہبود افسرمالیاتی ترقیاتی کارپوریشن کے کام کاج کو دیکھیں گے۔انہوں نے اقلیتی اکثریت کے علاقوں میں بنیاد ی سہولتوں میں بھی تیزی لانے کا حکم دیا۔وزیراعلی نے افسروں کو15نکاتی پروگرام کی سہ ماہی میٹنگ منعقد کرنے اوراس میں اقلیتی کمیشن کے چےئرمین کوبھی بلانے کی ہدایت دی۔

Uttarakhand govt increases minorities budget

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں