قومی کونسل کے کمپیوٹر سینٹروں اور طلبا کو جدید ٹکنالوجی سے جوڑ نے کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-02

قومی کونسل کے کمپیوٹر سینٹروں اور طلبا کو جدید ٹکنالوجی سے جوڑ نے کا آغاز

مرکزی وزیربرائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کپل سبل نے اردوزبان بولنے والے علاقوں میں بذریعہ اردوتعلیم حاصل کرنے والے افراد کو روزگار سے جوڑنے کے تعلق سے قومی کونسل برائے فروغ زبان اردو کو ایک نیاپروجیکٹ تفویض کیا ہے،جسے وزارت اپنی منظوری دے چکی ہے۔یہ پروجیکٹ قومی کونسل برائے فروغ اردوزبان اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرونک اورانفارمیشن ٹیکنالوجی(NIELIT)،چندی گڑھ کے باہمی اشتراک سے شروع کیا جائے گا اور اس پروجیکٹ کے ذریعے ملک بھر میں اردوکونسل کے مراکز میں تعلیم حاصل کررہے10ہزار طلبا کو الیکٹرانک اور اردو تعلیم کے ساتھ ساتھ تکنیکی تعلیم سے بھی آراستہ کیا جائے گا۔اقلیتوں کی بہبود سے متعلق اس پروجیکٹ کی تکمیل اور مربوط لائحہ عمل طے کرنے کے لیے ملک بھرسے مدعوکئے گئے ماہرین کی ایک میٹنگ آج،فروغ اردوبھون۔میں منعقد کی گئی۔میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کونسل کے وائس چےئرمین پروفیسروسیم بریلوی نے کہاکہ قومی اردو کونسل کی اب تک کی کارگزاریوں کا مقصد اردو کے طلبا کو جدیدتکنیک سے جوڑ کر زمانے کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا نہ صرف اس عہدکی ضرورت ہے بلکہ اردوزبان کو روزگار سے جوڑنا بھی ہمارا اولین فرض ہے۔وسیم بریلوی نے اس نئے پروجیکٹ کے لیے کپل سبل کا شکریہ ادا کیا،جن کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے یہ پروجیکٹ ملا۔اردو کونسل کے ڈائرکٹرڈاکٹرخواجہ محمداکرام الدین نے کہا کہ یہ پہلاموقع ہے جب کونسل اپنے کمپیوٹر سنیٹروں میں کمپیوٹر اور اردو کی تعلیم کے ساتھ ساتھ روزگارسے جڑی الیکٹرانک تعلیم اور ٹریننگ کابھی اہمتام کررہی ہے۔اردو زبان کو روزگار سے جوڑنے کی مہم پر ہمارا کارواں رواں ہے۔ہماری کوشش ہے کہ ہم اردو کے ہرایک طالب علم کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرائیں اوران میں خود شناسی اور خود اعتمادی کو فروغ دیں۔انھوں نے بھی کپل سبل کا شکریہ ادا کیا۔

NCPUL Computer centers and students to be associated with modern technology

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں