سبزیوں کی ایکسپورٹ پر ممتا بنرجی نے پابندی لگا دی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-02

سبزیوں کی ایکسپورٹ پر ممتا بنرجی نے پابندی لگا دی

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے سبزیوں کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے دیگر ریاستوں کو سبزیوں کی ایکسپورٹ پر روک لگاتے ہوئے اعلان کیا کہ جب تک ریاست میں سبزیوں کی قیمتیں اعتدال پر نہیں آجاتی اس وقت تک دوسری ریاستوں کو کسی بھی طرح کی سبزیاں درآمد نہیں ہونے دی جائے گی۔ نا بنو بھون میں ریاستی وزراء کی دوسری میٹنگ کے بعد ریاست کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے کہا کہ سبزیوں کی قیمت میں ریکارڈ توڑ اضافہ ہورہا ہے جس سے عام آدمی کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔ اس لئے اب سبزیوں کی قیمت پر نگرانی رکھنے کے لئے اور اس پر کنٹرول کے لئے حکومت اس کی ایکسپورٹ پر روک لگائے گی۔ میٹنگ میں ریاست کے تمام وزراء سمیت ان کے چیف سکریٹری اور ٹاسک فورس کے افسران بھی موجود تھے۔ اس کے بعد ہی انہوں نے میدیا کو بتا یا کہ کچھ بے ایمان اور لالچی تاجروں کی ملی بھگت سے ہی سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہے۔ یہ لوگ اپنی خامیوں کو چھپانے کے لئے بارش اور سیلاب کا بہانا بنا رہے ہیں۔ اس لئے اب ان تاجروں کی من مانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس لئے اس معاملہ میں حکومت کو فوری طور پر اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔ میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ کچھ بے ایمان اور منافع خور تاجر سیلاب اور بارش کا بہانا بنا کرکے سبزیوں کی قیمتوں میں من مانی اضافہ کررہے ہیں۔ ان کی اس حرکت کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Mamata imposes ban on export of vegetables to other states

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں