ترقی پذیر ممالک میں 20 لاکھ کمسن لڑکیاں حاملہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-01

ترقی پذیر ممالک میں 20 لاکھ کمسن لڑکیاں حاملہ

teen-pregnancy
جو عمر عام طور پر گڈے گڑیوں سے کھیلنے اور پڑھائی لکھائی کی ہوتی ہے اس عمر میں ترقی پذیر ممالک کی 14سے کم عمر کی 20لاکھ بچیاں ہر سال ماں بن جاتی ہیں ۔ اقوام متحدہ کے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق ترقی پذیر ممالک میں70لاکھ سے زیادہ لڑکیاں 18سال سے کم عمر میں حاملہ ہوتی ہیں۔ اقوام متحدہ نے یہ اعداد وشمار کل جاری کئے جن یہ چونکانے والی بات سامنے آئی ۔ عالمی سطح پر خواتین کی حالت سدھار نے کیلئے مہم چلائی جارہی ہے جن میں ان کی صحت کا خاص خیال رکھا جاتاہے ۔ دنیا بھر میں ترقی پذیر ممالک میں خواتین کو تقص تغذیہ سے بچانے کیلئے طرح طرح کے منصوبے چلائے جارہے ہیں اور عالمی تنظیمیں ان کاموں میں ان ملکوں کو تعاون فراہم کررہی ہیں لیکن جب بات نوجوان لڑکیوں کے حاملہ ہونے کی آتی ہے تو سارے منصوبے بے سود نظر آتے ہیں۔ کم عمر میں حاملہ ہونے پر کسی بھی ملک کی معاشی اور سماجی ڈھانچہ پر برااثر تو پڑتا ہی ہے ساتھ ہی اس سے ان حاملہ لڑکیوں کے بیشتر بچے بھی صحتپر بھی برا اثر مرتب ہوتا ہے کم عمر میں ماں بننے والی ان لڑکیوں کے بیشتر بچے بھی صحت مند نہیں ہوتے اقوام متحدہ نے اس رپورٹ میں18سال سے کم عمر میں ماں بننے والی لڑکیوں کے اعداد وشمار جمع کرنے کے علاوہ ان کے حاملہ ہونے کی وجہ اور اس مسئلہ سے نجات کی تدابیر پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق کم عمر میں حاملہ ہونے والی ان بچیوں اور لڑکیوں کو مستقبل میں صحت سے متعلق کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اقوام متحدہ کی مردم شماری ڈاٹا کے ایکزیکٹیو ڈائر کٹر ڈاکٹر بابا ٹنڈے ایسو تی مہین نے اس رپورٹ کو جاری کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ لڑکیوں کیلئے حاملہ ہوتا اکثر اا ن کی مرضی پر منحصر نہیں ہوتا بلکہ یہ متبادل نہ ہونے کا نتیجہ ہے ، یہ ان حالات کی وجہ سے ہوتا ہے جس پر اس لڑکی کا کوئی کنٹرول نہیں ہوتا ہے ، یہ اسکول ، روزگار ،بہتر اطلاع اور صحت کی سہولت میں کمی یا ان تک ان کی رسائی نہ ہونے کا نتیجہ ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ان اعداد وشمار سے پتہ چلتا ہے کہ کس بے چار گی کی حالت میں لڑکیوں کے حاملہ ہونے کے سب سے زیادہ معاملے سامنے آتے ہیں س سے ان کی کمزوری ، غریبی ،شوہر یا عاشق ، بڑوں ،کنبہ اور برادری کے دباؤ کے بارے میں بھی پتہ چلتا ہے ۔کئی معاملات جنسی تشدد سے بھی منسلک ہوتے ہیں۔اقوام متحدہ نے دنیا بھر کے ممالک سے یہ اعداد وشمار جمع کئے ہیں جن میں95فیصدمعاملے ترقی پذیر ممالک کے ہیں ۔ مغربی ایشیا کی 22فیصد اور مغربی اور وسطی افریقہ کی 28فیصد خواتین نے یہ بتایا کہ وہ18سال کی عمر سے پہلے کم سے کم ایک بارماں ضروربنی ہیں۔

7.3 million teens give birth in developing world

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں