یو پی اے دور حکومت میں ملک کی ترقی - منموہن سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-17

یو پی اے دور حکومت میں ملک کی ترقی - منموہن سنگھ

وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے میزورم کے شہر ایزوال میں انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یو پی اے حکومت کی پالیسیوں اور پروگراموں کے نیتجہ میں ہندوستان بڑی تیز رفتاری کے ساتھ مشمولیاتی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ اس کے بہترین نتائج بھی سامنے آرہے ہیں۔ گذشتہ 9سال کے دوران ملک کی معاشی ترقی ہوئی ہے، جو ایک زبر دست ریکارڈ ہے۔ آزادی سے اب تک کسی بھی دہے میں اتنی ترقی نہیں ہوئی جتنی کہ گذشتہ ایک دہے میں ہوئی ہے۔ 2044میں یو پی اے کو پہلی مرتبہ اقتدار حاصل ہوا۔ اس کے ساتھ ہی غربت کی سطح میں تین گنا کمی ہوئی ہے۔ دیہی علاقوں میں صارفین کے تناسب میں اضافہ ہوا۔ گذشتہ ایک دہے میں لوگوں کی طرز زندگی بہتر ہوئی۔ ان کی صحت بہتر ہوئی ہے۔ اس کے نتیجہ میں ہندوستانی عوام کی حیات میں پانچ سال کا اضافہ ہوا ہے۔ حکومت نے شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے بہت سارے اقدامات کیے ہیں، تاکہ کرپشن کا خاتمہ کیا جاسکے۔ سرکاری ملازمین کو جوابدہ بنانے کے لیے بہت ساری کوششیں کی گئیں ۔ منموہن سنگھ نے یو پی اے حکومت کے دور کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حقوق تعلیم ، فوڈ سیکوریٹی، حقوق اطلاعات اور دیہی طمانیت روزگار اسکیم یو پی اے حکومت کے اہم کارنامے ہیں۔ حقوق معلومات عوام کو دیا گیا وہ ہتھیار ہے جس کا استعمال کرتے ہوئے وہ حکومت کے ہر اقدام پر تنقید کرسکتے ہیں اور تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔ اس طرح سے حقوق تعلیم کے تحت ہر بچہ کو تعلیم یافتہ بنانے کا منصوبہ بنا یا گیا ہے۔ حال ہی میں فوڈ سیکوریٹی بل کو منظوری دے دی گئی ہے۔ جو دیہی اور شہری علاقوں کے عوام کے لیے ایک بہت بڑا حکومت کا تحفہ ہے۔ وزیر اعظم نے قبائلیوں کے لیے کیے گئے فلاحی اقدامات کا بھی تفصیلی ذکر کیا۔

UPA's policies have given good results, record growth: PM Manmohan Singh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں