آئی این ایس وکرمادتیہ ہندوستانی بحریہ میں شامل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-17

آئی این ایس وکرمادتیہ ہندوستانی بحریہ میں شامل

INS Vikramaditya
طیارہ بردار جہاز ایڈمرل گورشوف سے روسی جھنڈا اتارے جانے اور ترنگا اور بحریہ کا جھنڈا لہرانے کے ساتھ ہی آج آئی این ایس وکرمادتیہ ہندوستانی بحریہ کا سب سے بڑا بحریہ کا سب سے بڑابحری بیڑہ بن گیا ہے ۔ گزشتہ 6برس سے اس کا انتظار کیا جارہا تھا ۔ 44,500ٹن وزنی اس بحری جہاز کے فوج میں شامل ہونے سے ہندوستان کی بحری جنگوں کی صلاحیت میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے ۔ روس کے اس شپ یارڈ شہر میں برف باری کے دوران وزیر دفاع اے کے انٹونی ، بحریہ کے سر براہ ایڈمرل ڈی کے جوشی روس کے نائب وزیر اعظم دمیتری روگوزن اور سینئر سرکاری وبحری عہدیداروں کی موجودگی میں وکر مادتیہ کے پہلے کمانڈنگ آفیسر کی شکل میں سورج بیری نے منتقلی کے معاہدے پر دسختط کرکے اس لمحہ کو تاریخی بنادیا طویل عرصے کے انتظار کے بعد 2.3ارب ڈالر کی لاگت والا طیارہ بردار جہاز آئی این ایس وکرما دتیہ یہاں ہندوستانی بحریہ میں شامل ہوگیا جس سے ہندوستان کی بحری صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا ۔ آئی این ایس وکرمادتیہ کو 1987ء میں باکونام سے روسی بحریہ میں شامل کیا گیا تھا ۔ اس کے بعد اس کا نام بدل کر ایڈمرل گورشوف کردیا گیا تھا ۔ ہندوستان کو اس کی پیشکش کئے جانے سے پہلے اس نے 1995ء میں روس میں اپنا آخری سفر طے کیا تھا ۔ جہاز کی لمبائی 284میٹر ہے اور اس پر مگ ۔29کے بحری جنگی طیارے کے ساتھ ہی امود 31 اور امود 28اینٹی آبدوز اور سمندر کی نگرانی کے لئے ہیلی کاپٹر تعنیات رہیں گے ۔اس بحری جہاز کی خریدیکے لئے ہندوستان نے 2008ء میں روس سے معاہدہ کیا تھا لیکن ماسکو نے قیمت میں ا ضافہ کا بہانہ کرکے اس کی حوالگی میں پس وپیش کرناشروع کردی ۔ اس کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بھی تناؤ پیدا ہونے لگا تھا ۔ تاہم ہندوستان کی جانب سے زائد رقم ادا کرنے پر رضا مندی ظاہر کیے جانے کے بعد معاملہ طے پایا ۔

Indian Navy gets INS Vikramaditya as it seeks to bolster defence capabilities

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں