28/نومبر نئی دہلی پی۔ٹی۔آئی
تہلکہ کے بانی ایڈیٹرترون تیج پال نے امکانی گرفتاری کے پیش نظرگوواپولیس کوایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ کل پوچھ تاچھ کے لیے پیش ہوں گے اوراس کیس کی تحقیقات میں مکمل تعاون کریں گے۔تیج پال کے وکیل سندیپ کپورنے بتایاکہ تیج پال کامکتوب بذریعہ فیکس گوداپولیس کوبھیج دیاگیاہے۔تیج پال نے پوچھ تاچھ کے لیے پولیس کے روبروپیش ہونے کافیصلہ آج اس وقت کیاجب انہیں جمعرات کودن میں3بجے تک پیش ہونے کی مہلت ختم ہونے کے بعداس میں ہفتہ تک توسیع دینے سے انکارکردیاگیا۔پولیس انسپکٹرسی آئی ڈی سنیتاساونت کے نام اس مکتوب کی ایک نقل میڈیا کے حوالے کی گئی،جس میں تیج پال نے ان کے خلاف جاری کیے گئے سمن کی تفصیلات کاذکرکیاہے۔تیج پال نے کہاکہ چوں کہ وہ گواکے رہنے والے نہیں ہیں،اس لیے انہیں گواپولیس کے روبروپیش ہونے کے لیے تھوڑوقت چاہیے۔تیج پال نے اپنے مکتوب میں جنسی حملہ کیس کی تحقیقات میں تفتیشی عہدیداروں کے ساتھ بھرپورتعاون کاتیقن بھی دیا۔قبل ازیں تیج پال نے دہلی ہائی کورٹ سے پیشگی ضمانت کے لیے داخل کردہ درخواست بھی واپس لے لی،جس پرعدالت کل اپنافیصلہ سنانے والی تھی۔قبل ازیں گواپولیس،تہلکہ میگزین کے بانی ایڈیٹر ترون تیج پال کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ کے اجراء کے لئے مقامی عدالت سے رجوع ہوئی ہے۔پولیس کے سامنے پیش ہونے میں تیج پال کی ناکامی کے بعد گواپولیس نے یہ اقدام اٹھایاہے۔تیج پال پرساتھی خاتون صحافی پرجنسی حملہ کاالزام ہے۔آج کادن،ایک اعتبارسے ڈرامائی تبدیلیوں کادن رہا۔ابتدائی اطلاعات میں کہاگیاتھاکہ تیج پال آج سہ پہر3بجے دہ گئی مہلت ک،گواپولیس کے سامنے پیش ہوجائیں گے تاہم بعدمیں انہوں نے اپنی حکمت عملی تبدیل کرلی اورمہلت میں توسیع مانگی۔آج سہ پہر3بجے کی مہلت گزرجانے کے2گھنٹے بعدڈی آئی جی اوپی مشرانے بتایاکہ"جرم کی سنگینی کے پیش نظراورقانون کے تحت اس کیس میں حاصل اختیارات کے تحت آگے بڑھنے کے لئے"تحقیقاتی عہدیدار نے مہلت میں توسیع کی درخواست قبول نہیں کی ہے۔یہ پوچھے جانے پرکہ آیا ناقابل ضمانت وارنٹ،پولیس کے سامنے ایک متبادل راستہ ہے،مشرانے کہاکہ"یہ منطقی اقدامات ہیں جن پرہمیں عمل کرنے کی ضرورت ہے۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ کرائم برانچ نے فرسٹ کلاس جوڈیشیل مجسٹر یٹ کے اجلاس پرناقابل ضمانت وارنٹ کے اجراء کے لئے درخواست پیش کی ہے اور تیج پال کوگرفتارکیاجاسکتاہے۔اس سوال پرکہ آیاتیج پال کوگرفتارکیاجائے گامشرانے اشارہ دیاکہ یہ(گرفتاری)آئندہ منطقی اقدام ہوسکتاہے۔جسٹس سنیتاگپتانے کل تیج پال کوگواپولیس کے ذریعہ گرفتاری سے بچانے کے لئے کوئی عبوری ریلیف دینے سے انکارکردیاتھااوراپنے احکام کل(29نومبر)کے لئے محفوظ رکھے تھے۔تیج پال کے وکیل نے لنچ کے بعد جسٹس گپتاکے سامنے اس معاملہ کورکھااورکہاکہ وہ،اپنی درخواست واپس لیناچاہتے ہیں اورمتعلقہ عدالت سے رجوع ہوں گے۔گواپولیس نے یہ کہتے ہوئے درخواست پیشگی ضمانت کی مخالفت کی ہے کہ تیج پال نے"بہت سنگین اورگھناؤنے جرم کاارتکاب کیاہے"۔اسی دوران پی ٹی آئی کے بموجب تیج پال کے وکیل سندیپ کپورکوآج تیج پال کی اہلیہ،دخترکے ساتھ سپریم کورٹ کے احاطہ میں دیکھا گیا۔ابتدائی اطلاعات میں کہاگیاتھاکہ تیج پال کے لئے آج اس وقت مزید مصیبت کھڑی ہوگئی جب پاناجی کی ایک شاندارہوٹل سے گواپولیس کے حاصل کردہ کلوزسرلوکٹ ٹی وی فوٹیج سے ان حقائق کی،توثیق ہوئی جومتاثرہ خاتون صحافی نے بیان کئے تھے،۔ایک سینئرعہدیدارنے یہ بات بتائی،فوٹیج،ہوٹل کی لفٹ کے باہرنصب سی سی ٹی وی سے لیاگیا۔Tarun Tejpal to appear before Goa Police
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں