ہند پاک کے درمیان امن کو فروغ دینے کا عزم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-29

ہند پاک کے درمیان امن کو فروغ دینے کا عزم

پاکستان کے ریٹائرڈدفاعی عہدیداروں کاایک18رکنی وفدایک ہفتہ طویل دورہ پرآج یہاں پہنچا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان امن کوفروغ دینے کی ایک کوشش کے لیے ہندوستانی ائدین کے ساتھ بات چیت کی جاسکے۔اس وفدمیں پاکستانی فوج اورایرفورس کے عہدیدارشامل ہیں۔لفٹنٹ جنرل ہمایوں بنگش اس وفدکی قیادت کررہے ہیں جوکارپس کمانڈر تھے۔بعدازاں انھوں نے ترکی اورمقدونیہ میں پاکستانی سفیرکی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔یہ وفد3دسمبرتک دہلی میں مقیم رہے گااوردہلی یونیورسٹی اورآبزرورریسرچ فاؤنڈیشن(اوآرایف)میں سمیناروں اورمباحث میں شرکت کرے گا۔توقع ہے کہ یہ وفدوزیردفاع اے کے انٹونی،وزیرسلمان خورشیداوروزیرداخلہ سشیل کمارشنڈے سے بھی ملاقات کرے گا۔آئی پی ایس آئی کے انڈیاچیاپٹرنے اس دورہ کا اہتمام کیاہے جودونوں ملکوں کے درمیان امن کوفروغ دینے ٹریک2ڈپلومیسی کاایک حصہ ہے۔میجرجنرل ٹی کے کول کے مطابق جوآئی پی ایس آئی کے ایگزیکٹیوپریسیڈنٹ ہیں،اس دورہ کامقصددونوں ملکوں کے درمیان جنھوں نے قبل ازیں3جنگیں لڑی ہیں،امن کوفروغ دیناہے۔میجرجنرل کول1971کی جنگ میں حصہ لے چکے ہیں اورانھوں نے جموں وکشمیرمیں انسدادشورش پسندی کارروائیوں میں حصہ لیاہے۔جنرل کول نے کہاکہ فوجی،امن کے بہترین سفیرین ہوتے ہیں کیوں کہ وہ جنگ سے ہونے والی تباہیوں کے دونوں رخ دیکھ چکے ہوتے ہیں۔

Commitment to promote peace between India and Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں