کے بی سی 2013 - سہارنپور کی فیروز فاطمہ پہلی خاتون کروڑپتی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-29

کے بی سی 2013 - سہارنپور کی فیروز فاطمہ پہلی خاتون کروڑپتی

firoz fatima kbc-2013 winner
مقبول عام ریالٹی ٹی وی شو"کون بنے گاکروڑپتی"2013ایڈیشن میں سہارنپورکی فیروزفاطمہ اولین خاتون کروڑپتی کی حیثیت سے ابھری ہیں۔پروگرام کے میزبان،بالی ووڈمیگااسٹارمیتابھ بچن ہیں۔فیروزفاطمہ نے اس شوسے ایک کروڑروپئے کاجیاک پاٹ انعام حاصل کیاہے۔ان کی اس کامیابی کواس شوکے آخری ایپیسوڈ،اتواریکم دسمبرکوپیش کیاجائے گا۔فیروزفاطمہ بی ایس سی طالبہ ہیں انہوں نے اپنے مرحوم والدکے قرض کی ادائیگی کے لئے گیم شومیں حصہ لیا۔اس شومیں آخری مرحلہ یعنی ایک کروڑروپئے انعام جیتنے کی ان کی امیدایک مرحلہ پرختم ہوگئی تھی لیکن بالاخران کی زندگی میں وہ پرمسرت لمحہ آہی گیا۔ایک کروڑروپئے انعام جیتنے کے بعداپنے ایک صحافتی بیان میں انہوں نے کہاکہ"گذشتہ ایپیسوڈمیں مجھے،آخری مرحلہ تک پہنچے کی امیدنہیں رہی تھی اورمیں مایوس ہوچکی تھی اوریہ احساس ہونے لگاتھاکہ(شائد)مجھے خالی ہاتھ گھرجاناہوگالیکن پھرمیں نے پہلاراؤنڈ تیزی سے جیت لیااورپھرآخری مرحلہ یعنی ایک کروڑروپئے انعام جیتنے کے مرحلہ تک پہنچ گئی۔"میں،اس وقت تک خودکوایک کروڑروپئے انعام جیتنے والی نہیں محسوس کرپائی جب تک کہ ناظرین نے زوردار تالیاں نہیں بجائیں اوربچن جی نے مجھے گلے لگالیا۔ایک عظیم احساس تھا"۔فیروزفاطمہ نے اپنی عام معلومات کاسہرااخبارات اورنیوزچینلوں کودیا۔

Firoz Fatma becomes Kaun Banega Crorepati's first female crorepati

1 تبصرہ:

  1. کہاں ہیں وہ جو کہتے ہیں کہ مسلم عورتوں کے حقوق سلب کرلئے گئے ہیں

    جواب دیںحذف کریں