شامی اپوزیشن نے عارضی حکومت قائم کر لی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-13

شامی اپوزیشن نے عارضی حکومت قائم کر لی

عمان
(رائٹر)
مغربی تائیدی شام کے اپوزشن نے آج ایک عارضی حکومت کے قیام کا اعلان کیا ۔ یہ عارضی حکومت باغیوں کے زیرقبضہ علاقوں کے لیے ہوگی ۔ ایک عارضی حکومت قائم کرنے استنبول میں تین دن تک سر گرم مذاکرات ہوئے۔ اپوزشن اتحاد کے ارکان نے کہا کہ مغربی ممالک کی مخالفت کے باوجود شام کے باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں کے لیے ایک عارضی حکومت قائم کی گئی۔ امریکہ اور اس کے حلیفوں نے شام کے اپزشن اتحاد کی تائید کی ۔ امریکہ اور اس کے حلف توقع کرتے ہیں کہ جنیوا کے مجوزہ مذاکرات میں عبوری انتظامیہ کے قیام سے اتفاق کرلیا جائے گا ۔ اس طرح طویل خانہ جنگی کے خاتمہ کی راہ نکل آئے گی۔ شام میں خانہ جنگی کا اغاز 2011میں ہوا ۔ مغربی ممالک کو اندیشہ ہے کہ اگر ایک پیش بندی کے ذریعہ ایک کا بینہ وجود میں لائی جائے تو شام کا بحران حل کرنے پیشتر فت میں رکاوٹ ہوگئی۔ تاہم شامی قومی کونسل ایک ایسا ذریعہ ہے جس مغربی ممالک باغیوں کی مدد کرتے ہیں ۔ شامی قومی کونسل کے قائدین سب کے سب شام سے باہر رہتے ہیں اور ان کا اثر ونفوذ شامی باغی گروپوں پر محدود ہے۔
Syrian opposition group approves partial cabinet for interim government

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں