شاہ رخ سے جب سوال کیا گیا کہ کیا دونوں خان کبھی دوبارہ ساتھ فلم کریں گے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ اگر کوئی پروڈیوسر یا ڈائریکٹر اچھی سکرپٹ لائے تو ہو سکتا ہے کہ ہم دونوں ساتھ کام کر لیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ بہت اچھا ہوگا اور اگر یہ ممکن نہیں تو بھی کوئی بات نہیں۔
شاہ رخ نے کہا کہ ان کے اور سلمان کے دل میں ایک دوسرے کے لئے کوئی کینہ یا دشمنی نہیں ہے۔ بس ان دونوں کے راستے الگ الگ ہیں۔ شاہ رخ نے مزید کہا کہ ہم دونوں کے درمیان انا پرستی پر مبنی کوئی گلہ شکوہ نہیں ہے۔ ہم دونوں ہی ایک دوسرے کی اور ایک دوسرے کے خاندان کی عزت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ شاہ رخ اور سلمان نے 1995 کی مشہور و مقبول فلم "کرن - ارجن" میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ اس کے علاوہ دونوں ' کچھ کچھ ہوتا ہے ' اور ' ہم تمہارے ہیں صنم ' جیسی فلموں میں بھی ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ 2008 میں کترینہ کیف کی سالگرہ پارٹی میں ہوئے ایک تنازعہ کے بعد سے دونوں کے تعلقات بگڑ گئے تھے اور پھر دھیرے دھیرے یہ دراڑ وسیع ہوتی گئی۔
تاہم اس سال ایک کانگریسی رہنما کی افطار پارٹی میں دونوں نے ایک دوسرے سے معانقہ کیا تھا۔ لہذا اس موضوع کے حوالے سے دونوں کے پھر ساتھ آنے کے اشارے واضح ہونے لگے تھے۔ ویسے بعد میں دونوں نے اس واقعہ کو صرف ایک رسمی ملاقات قرار دیا تھا۔
Shah Rukh Khan at 48 ready to work with Salman Khan again
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں