این ایس اے کی ہیکنگ پر گوگل شدید برہم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-02

این ایس اے کی ہیکنگ پر گوگل شدید برہم

گوگل نے امریکی خفیہ ادارہ نیشنل سیکوریٹی ایجنسی (این ایس اے )کی طرف سے اس کے ڈاٹا سنٹرس کو ملانے والے لنکس کو ہیک کرنے کی اطلاعات پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ گو گل کے ایک عہدیدار نے کہا کہ کمپنی نیشنل سیکوریٹی ایجنسی کی اس کار وائی سے بے خبر تھی، انہیں ہمیشہ سے اس بات کا اندیشہ تھا اور وہ اس سے بچنے کی کوشش کرتے رہے ہیں ۔ واشنگٹن پوسٹ نے سی آئی اے کے سابق کنٹراکٹر ایڈورڈاسنوڈین کے حوالہ سے خبر دی کہ این ایس اے نے گوگل اور یاہوکے ڈاٹا سنٹرس کو ملانے والے لنکس کوہیک کرکے لاکھوں افراد کی معلومات تک رسائی حاصل کی تھی ۔ ایجنسی کے ڈائر کٹر نے تاہمتروید کی ہے کہ این ایس اے نے گوگل اور یا ہو کے ڈاٹا لنکس کو ہیک کیا تھا ۔ جنرل کیتھ الیگزینڈر نے بلومبرگ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امریکی کمپنی کے سرورتک رسائی اور وہاں سے ڈاٹا لینے کی اجازت نہیں ہے نامہ نگاروں نے کہا کہ نیشنل سیکو ریٹی ایجنسی کے ڈائر کٹر کا بیان واشنگٹن پوسٹ کی خبر کی براہ راست تروید نہیں ہے ۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق نیشنل سیکوریٹی ایجنسی گوگل اور یا ہو کی لاکھوں فائلوں کو روزانہ کی بنیاد پر دیکھتی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق این ایس اے ان کمپنیوں کے ڈاٹا سنٹرس کو ملانے والے فائبر آپٹک سے گزرنے والی اطلاعات کو راستے سے حاصل کرلیتی ہے ۔ اسنوڈین کی طرف سے مہیا کی جانے والی دستاویز کے مطابق نیشنل سیکوریٹی ایجنسی یہ کاروائی امریکی حدود سے باہر کرتی تھی ۔ رپورٹ کے مطابق این ایس اے ، گوگل اور یاہو کے ڈاٹا لنکس کو ہیک کرکے ٹیکسٹ ، آڈیو اور ویڈیو حاصل کرکے برطانوی خٖفیہ ادارے جی سی ایچ کیو سے مل کر اس کی جانچ کرتی ہے ۔ این ایس اے کو ایک عدالتی حکم کے ذریعہ گوگل اوریاہو کے صارفین کے اکاونٹ تک رسائی کی بھی اجازت ہے ۔ گوگل کے چیف لیگل کے آفیسرڈیوڈڈرمنڈ کے مطابق کمپنی کو ہمیشہ صارفین کے اکاؤنٹ تک رسائی کی بھی اجازت ہے ۔ گوگل کے چیف لیگل آفیسر ڈیوڈ ڈرمنڈنے کہا کہ گوگل نے کسی حکومت کو اپنے سسٹم تک رسائی مہیا نہیں کی تھی۔ چیف لیگل آفیسر ڈیوڈ ڈرمنڈ کے مطابق کمپنی کو ہمیشہ صارفین کی معلومات تک رسائی کا ڈر تھا اور اسی لئے ڈاٹا کو خفیہ رکھنے کیلئے اس کی این کوڈنگ کو بڑھایا جارہا ہے تاکہ ان اطلاعات کو ٹرانسمیشن کے دوران نہ روکا جاسکے۔ یا ہو کے ایک ترجمان نے کہا کہ ان کی کمپنی اپنے صارفین کی معلومات کے تحفظ کیلئے سخت ضابطے نافذ کر رکھے ہیں اور اس نے کسی کو اپنی کمپنی کے ڈاٹا تک رسائی مہیا نہیں کی ہے۔ این ایس اے کے ترجمان نے واشنگٹن پوسٹ کے اس خیال کو مسترد کردیا کہ گوگل اور یاہو کے لنکس کو ہیک کرکے اس نے امریکی شہریوں کی ایک بڑی تعداد کی معلومات تک رسائی حاصل ہے۔

Google 'outraged' at NSA hacking claim

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں