Sardar Patel belongs to the nation, not one party: Venkaiah Naidu said
یہ دعوی کرتے ہوئے کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل ساری قوم سے تعلق رکھتے ہیں بی جے پی نے آج کہا کہ وہ ملک کے پہلے نائب وزیر اعظم کا بڑا مجسمہ گجرات میں نصب کرتے ہوئے ان کے ورثہ پر ادعا کرنے کی کوشش نہیں کر رہی ہے۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ( سردار) پٹیل سارے ملک سے تعلق رکھتے ہیں۔ کسی ایک پارٹی سے ان کا تعلق نہیں ہے۔ بعض افراد کا یہ کہنا کہ بی جے پی سردار پٹیل کے ورثہ پر دعویداری کی خواہشمند ہے۔ ہم ایسا کرنا نہیں چاہتے۔ ہم یہ چاہتے ہیں کہ سارا ملک سردار پٹیل کے ورثے کا دعویدار بنے۔ انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ کانگریسی بھی ورثہ پر ادعا پیش کریں۔ پٹیل کی جانب سے انجام دیئے گئے عظیم کام کے بارے میں اظہار کریں۔ نوجوانوں، نئی نسل کو سردار پٹیل کی تقاریر سے واقف کرائیں۔ وینکیا نائیڈو گجرات میں سردار پٹیل کے بلند ترین مجسمہ کی تنصیب سے متعلق پراجکٹ پر جنوبی ریاست کے بی جے پی کارکنوں کی ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پٹیل ، مہاتما گاندھی اور ان کے دور کے دیگر قومی قائدین بشمول جواہر لان نہرو تمام سے تعلق رکھتے ہیں۔ کانگریس، کسی مخصوس پارٹی کے لیے نہیں بلکہ جدو جہد آزادی کا پلیٹ فارم تھی۔ سردار پٹیل کی ملک کو متحد رکھنے والے قائد کی حیثیت سے ستائش کرتے ہوئے وینکیا نائیڈو نے کہا کہ پٹیل کا ہر ایک اقدام ایک پیام تھا۔ ان استدلالوں کو مسترد کرتے ہوئے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے مجسمہ کی تنصیب کی کیوں ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ لازمی اشیاء جیسے غذا پر توجہ دی جانی چاہئے لیکن سردار پٹیل اتحاد اور امن کے حامی تھے جسے یاد کرنے کی ضرورت ہے۔ وینکیا نائیڈو نے دعوی کیا کہ گزشتہ 50-60برسوں میں صرف ایک خاندان کو ہی اجاگر کیا گیا اگرچہ ملک کی تعمیر میں نہرو کی خدمات کی اہمیت کو گھٹا یا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس خاندان کو اجاگر کئے جانے میں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ہم جواہر لال نہرو کے خلاف کچھ بھی تحفظات نہیں رکھتے۔ ہم ان سے ان کی بعض پالیسیوں سے اختلاف رکھ سکتے ہیں۔ وہ بھی ایک عظیم محب وطن ہیں۔ وینکیا نائیڈو نے یہ بھی دعوی کیا کہ بابو راجندر پرساد اور سی راجگوپال چاری کے بشمول دیگر قائدین کا نظریہ یہ تھا کہ پٹیل کو پہلا وزیر اعظم بنا یا جانا چاہئے تھا۔ وینکیا نائیڈو نے بعض ریمارکس کا بھی حوالہ دیا جو کہ بتا یا جاتا ہے کہ پٹیل کی تائید میں مولانا ابوالکلام آزادمرحوم نے کئے تھے۔ وینکیا نائیڈو نے یکساں سیول کوڈ آرٹیکل 370کی منسوخی ، مذہب کی تبدیلیوں پر پابندی، فرقہ وارانہ تحفظات پر امتناع جیسے بی جے پی کے مطالبات کا بھی اعادہ کیا ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں