سنسکرت زبان کے مسئلہ پر دہلی ہائیکورٹ کا کیندرا ودیالیہ سے سوال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-28

سنسکرت زبان کے مسئلہ پر دہلی ہائیکورٹ کا کیندرا ودیالیہ سے سوال

دہلی ہائیکورٹ نے آج کیندریہ ودیالیہ سنگھٹن سے صرف سوال کیاہے کہ آیاتیسری زبان کی حیثیت سے جرمن،فرنچ،چائنیزاوراسپینش تنظیم کی صرف سے چلائے جانے والے اسکولوں میں سنسکرت کی جگہ لے رہے ہیں۔چیف جسٹس این وی رمنااورجسٹس منموہن پرمشتمل بنچ نے کیندریہ ودیالیہ سنگھٹن کوہدایت دی کہ وہ اس مسئلہ پر19فروری2014تک حلفنامہ داخل کرے۔عدالت نے یہ حکم مفادعامہ کی ایک درخواست پرجاری کیا۔یہ درخواست سنسکرت کے اساتذہ اوراسکالرس کی تنظیم سنسکرت شکشک سنگھ کی جانب سے دائرکی گئی ہے جس میں ادعاکیاگیاہے کہ اس اقدام سے نہ صرف قومی تعلیمی پالیسی بلکہ1998ء کے سہ لسافی فارمولہ کی خلاف ورزی ہوتی ہے بلکہ اس سے سنسکرت زبان اورہندوستان تہذیب کوناقابل تلافی نقصان پہونچتاہے۔

Is Sanskrit being replaced by foreign languages? HC to KVS

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں