کامن ویلتھ کانفرنس میں سلمان خورشید کی شرکت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-15

کامن ویلتھ کانفرنس میں سلمان خورشید کی شرکت

صدرسری لنکاراجے پکشے نے دولت مشترکہ حکومت کے سربراہان کی چوٹی کانفرنس میں ہندوستانی وزیرخارجہ سلمان خورشید کی شرکت پر طمانیت کااظہار کیا۔ان سے پریس کانفرنس میں سوال کیاگیاتھاکہ آیا وہ دولت مشترکہ حکومتوں کے سربراہان(چوگم)کی مٹینگ میں ہندوستانی قائد کی شرکت سے مطمئن ہیں جس پرانھوں نے بتایاکہ وہ مطمئن ہیں۔چوگم میٹنگ کل سے یہاں منعقد ہورہی ہے۔ایک ہندوستانی صحافی نے جب یہ بتایاکہ وزیراعظم منموہن سنگھ نے ٹاملناڈو کے عوام کے جذبات کو ملحوظ رکھتے ہوئے کانفرنس میں شرکت سے گریزکیاہے جس پرراجہ پکشے نے فوری جواب دیا"لیکن منموہن سنگھ نے مجھ سے ایسانہیں کہاے"۔صدرسری لنکا نے بتایاکہ ہندوستانی وزیراعظم نے 2سال قبل پرتھ میں منعقدہ سابقہ چوٹی کانفرنس(سمٹ) میں شرکت نہیں کی تھی۔انھوں نے بتایا کہ ہندوستانی وزیرخارجہ یہاں موجودہیں جس سے وہ مطمئن ہیں۔میٹنگ کے مکمل بائیکاٹ کے لیے ٹاملناڈو کی سیاسی جماعتوں کے مطالبات کو نظرانداز کرتے ہوئے سلمان خورشید کل چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں۔انھوں نے واضح کردیا کہ ہندوستان کی شرکت کسی بھی طرح سے ہندوستانی ٹاملوں پراس کے موقف میں نرمی نہیں۔سلمان خورشید نے بتایاکہ ہندوستان سری لنکائی نسلی ٹاملوں کی فلاح وبہبودکے عہدکاہنو زپابند ہے اور وہ روشن خیال قومی مفاد کے تحت سری لنکا سے بات چیت کرتارہے گا۔انھوں نے بتایا کہ شرائط جن میں یہ بتایاجارہاہے کہ ہندوستان کو سری لنکا سے کوئی واسطہ نہیں رکھنا چاہیے جب کہ ان کے نتیجہ میں حالات میں عدم استحکام پیداہوجائے گا۔انھوں نے بتایاکہ اگر چیکہ وہ باہمی بات چیت کے لیے نہیں بلکہ کثیر جہتی کانفرنس میں شرکت کے لیے کولمبوپہنچے ہیں۔انھیں میٹنگ کے موقع پرحکومت سری لنکا سے ٹاملوں کو وسیع تراختیارات کی فراہمی اورسری لنکا کے بحری علاقہ سے دور ہندوستانی ماہی گیروں پرحملے جیسے مسائل پرحکومت ہندکے تاثرات اور فکر مندیوں کے اظہار کا موقع فراہم ہوگا۔وزیراعظم منموہن سنگھ سہ روزہ چوٹی کانفرنس میں شرکت کامنصوبہ بنارہے تھے تاہم گذشتہ ہفتہ ٹاملناڈو کی مسابقتی سیاست اورریاست میں آئندہ سال انتخابات سے قبل کانگریس پارٹی کے یکاوتنہاہوجانے کے اندیشے کے تحت انھوں نے اپنے منصوبوں سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔ٹاملناڈو اسمبلی کی جانب سے بہ اتفاق آراء قراردادکی منظوری کے پس منظر میں خورشید نے بتایا کہ انھیں اس مطالبہ پرتشویش ہے۔

Salman Khurshid Participate in Commonwealth Conference

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں