مرکزی فنڈس پر چھتیس گڑھ کے عوام کا بھی مساوی حق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-15

مرکزی فنڈس پر چھتیس گڑھ کے عوام کا بھی مساوی حق

نریندر مودی نے آج اوپینین پولیس کی مخالفت کرنے پر کانگریس کو نشانہ تنقید بنایا اور کہا کہ انتخابات ہار نے اس کے بے معنی مطالبات اور مایوسانہ حرجوں کی اصل وجہ ہے ۔ انھوں نے 19نومبر کو اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلہ سے قبل یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس صدر سونیا گاندھی اور پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی کے ان دعوؤں پر کڑی تنقید کی کہ مرکز ریاست کو بھاری فنڈس فراہم کررہاہے لیکن انھیں مناسب طور پر استعمال نہیں کیا جارہاہے ۔ مودی نے سوال کیا کہ چھتیس گڑھ کو فنڈس کیا راہول کے "ماما"کے پاس سے دئیے جارہے ہیں ۔ وہ ظاہر سونیا نژاد ہوونے پر طنز کررہے تھے ۔ مودی نے کہاکہ 2014میں وہ (کانگریس ) اقتدار سے محروم ہونے والی ہے ۔ بی جے پی اور این ڈی اے دہلی میں حکومت تشکیل دیں گے ۔ اسی لیے وہ (کانگریس )اوپینین پولیس پع پابندی لگانے کی کوشش کررہی ہے ۔ وہ بکواس کررہے ہیں اور مایوسانہ حر بے اختیار کررہے ہیں ۔ مودی نے سونیا گاندھی کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ الزامات عائد کرنے سے پہلے کہ ریاست ہنوز غریب ہے اور بی جے پی حکومت کے تحت بے جا حکمرانی کا شکار ہے ، انھیں کچھ ہوم ہورک کرنے بعد یہاں آنا چاہیے تھا ۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس قائدین بشمول وزیر اعظم اور وزیر فینانس نے چھتیس گڑھ حکومت کی ستائش کی ہے ۔ آب کی حکومت کو کئی ایوارڈس دئیے گئے ہیں اور کئی مرتبہ تہنیت پیش کی گئی ہے ۔ ریاست نے رمن سنگھ کے تحت ترقی کی ہے ۔ انھوں نے یہ بھی جانناچاہا کہ کانگریس قائدین کا اسٹنگ آپریشن کرایا جائے تو وہ اجیت جوگی کو اپنا چیف منسٹر ی کا امید وار بتاتے ہیں ۔ آخر آپ کو یہ در کیوں ہے کہ ان کے نام کا اعلان کرنے پر آپ انتخاب ہار جائیں گے ۔ آخر ایسے کونسے گناہ ہیں جو آپ کو ان کے نام کا اعلان کرنے سے روک رہے ہیں ۔ یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ کانگریس چھتیس گڑھ کو مختلف اسکیمات کے تحت بڑے پیمانے پر فنڈس فراہم کرنے کے دعوے کرتی ہے جو یہاں کے عوام کی توہین ہے ۔ مودی نے کہا کہ "سونیا میڈم اور شہزادے ( راہول )یہاں آئے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ ڈھیر سارے غذائی اجناس اور فنڈس دئیے گئے ہیں۔ کیا آپ لوگ یہاں بھیک کا کٹورہ لے کر کھڑے ہوئے ہیں ۔کانگریس آخر یہ کیسی زبان بول رہی ہے "۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ مرکزی فندس پر عوام کا حق ہے ۔ "میں شہزادے سے یہ پوچھتا ہوں کہ کیا یہ پیسہ انھیں اپنے ماما گھر سے ملا ہے ۔یہ تو عوام ہی کا پیسہ ہے ۔ "مودی نے کہا کہ آخر کانگریس پچھلے دروازے سے اقتدار پر آنے کی کوشش کیوں کررہی ہے ۔ چھتیس گڑھ میں انتخابات کے پہلے مرحلہ کے دوران ماؤ سٹ حملہ میں ہلاک ہونے والے سیکورٹی جوانوں اور پولنگ عملہ کی اموات پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ان شہیدوں کے نام اپنی ویب سائٹ پر پیش کرنا چاہیے۔

Did funds for Chattisgarh come from "Mama's house": Modi asks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں