قومی احتساب بیورو صدرنشین کے خلاف پاکستان سپریم کورٹ کا حکم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-23

قومی احتساب بیورو صدرنشین کے خلاف پاکستان سپریم کورٹ کا حکم

اسلام آباد
(پی ٹی آئی )
پاکستان سپریم کورٹ نے ادارہ انسداد بد عنوانی کے نو مقرر صدر نشین کے خلاف کیس رجسٹر کرنے کا خم دیا ہے ۔ عدالت عظمی میں چیف جسٹس افتخار چودھری کی زیر صدرات 3رکنی بنچ نے قومی ادارہ احتساب کے صدر نشین قمر زماں چودھری کے خلاف کیس رجسٹر کرنے کی ہدایت دی کہ انہوں نے نیشنل انشورنس کمپنی نے ایک کرپشن کیس کی تحقیقات میں روکاوٹیں پیدا کی تھیں ۔ این آئی سی آئی اسکینڈل مبالغہ آمیز شرحوں پر املاک کی خریداری پر مبنی ہے ۔ زماں نے ان دنوں کے اسٹیبلشمنٹ سکریٹری عبدالرؤف کے نام ایک متنازعہ میموروانہ کیا تھا جبکہ وہ اربوں روپئے پر مبنی اسکینڈل کی تحقیقات میں پیش رفت معلوم کرنے کے مجازنہ تھے ۔ بنچ نے این آئی سی ایل چیرمین کی حیثیت سے ایاز خان نیازی کے تقرر کو بھی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے متلعقہ رقم کی جلد از جلد بازیانی کا بھی حکم دیا ۔ بنچ نے یہ فیصلہ صادر کرتے ہوئے وضاحت کی کہ سابق معتمد داخلہ اور موجود این اے بی سربراہ قمر زماں چودھری اور وفاتی ٹیکس نگراں عبدالرؤف چودھری نے یہ فیصلہ کے عمل میں روکاوٹیں پیدا کی تھیں ، عدالت عظمی نے تحقیقات کو اب قومی احتساب بیورو کے حوالہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
NICL scam: SC orders to register case against NAB chairman

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں