پٹنہ سلسلہ وار بم دھماکوں کا ایک مشتبہ کارکن دوران علاج فوت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-02

پٹنہ سلسلہ وار بم دھماکوں کا ایک مشتبہ کارکن دوران علاج فوت

پٹنہ سلسلہ وار بم دھماکوں میں مبینہ طور پر ملوث انڈین مجاہدین کا ایک مشتبہ کارکن اندراگاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس پٹنہ میں علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ہاسپٹل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ارون کمارنے بتایا کہ عین ال عرف طارق ایک دھماکہ میں شدیدزخمی ہوگیا تھا وہ دوران علاج کل رات جانبرنہ ہوسکا۔27اکتوبر کو پٹنہ ریلوے جنکشن کے پلیٹ فارم نمبر10پرایک ٹائلیٹ میں بم نصیب کرنے کے دوران طارق شدید زخمی ہوگیا تھا۔ڈائرکٹر نے بتایا کہ طارق کو بیہوشی کی حالت میں ہاسپٹل لایا گیا تھا ڈاکٹروں نے اسے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی،لیکن وہ زخموں سے جانبرنہ ہوسکا۔پٹنہ کے گاندھی میدان میں بی جے پی کے جلسہ عام کے موقع پر کئے گئے دھماکوں میں شک کی سوئی انڈین مجاہدین پر گھوم رہی ہے۔اس ریالی سے چیف منسٹر گجرات نریندرمودی نے خطاب کیا۔طارق کے بارے میں پولیس کادعوی ہے کہ وہ ایک خطرناک دہشت گرد تھا۔پلیٹ فام کے ٹائلیٹ میں بم نصب کرنے کے دوران وہ شدید زخمی ہوگیا اور بعد میں جانبرنہ ہوسکا۔ڈائرکٹر آئی جی آئی ایم ایس نے بتایا کہ عین ال کی نعش ریلوے پولیس کے حوالہ کردی گئی ہے۔ریلوے پولیس کے سپرنٹنڈنٹ پٹنہ اوپیندرکمارسنہانے کہا کہ رانچی میں عین ال کے افراد خاندان کواس کی موت کی اطلاع دے دی گئی۔پوسٹ مارٹم کے بعد نعش افراد خاندان کے حوالہ کردی جائے گی۔ارون کمار نے کہا کہ5دن موت وزیست کی کشمکش میں مبتلارہنے کے بعد شدید زخمی طارق اپنے دماغ پر لگنے والے زخم کی وجہ سے فوت ہوگیا۔اس کے سرمیں لوہے کے ٹکڑے گھس گئے تھے جس کا آپریشن کرناناممکن تھا۔اسی دوران پولیس نے بتایا کہ زخمی طارق کے پاس سے چندٹیلی فون نمبر اور کاغذات دستیاب ہوئے تھے جس کی بنیاد پر بم دھماکوں کی پوری منصوبہ بندی بے نقاب ہوئی۔رانچی کے متوطن محمدامتیاز انصاری کو پٹنہ دھماکوں کا سرغنہ سمجھا جارہاہے۔انصاری کو پٹنہ ریلوے جنکشن سے گرفتار کیا گیا تھا۔اسی دوران تابش نیاز عرف ارشدانصاری کو ایک ضلعی عدالت نے آج7دن کے لئے پولیس تحویل میں دے دیا۔پٹنہ پولیس نے جوڈیشیل مجسٹریٹ پر بل دتہ کے اجلاس پر نیاز کو پیش کرتے ہوئے دھماکوں کے سلسلہ میں تفتیش کے لئے7دن کی پولیس تحویل میں دینے کی درخواست کی۔پولیس کا الزام ہے کہ نیازانڈین مجاہدین کے کارکن اور سلسلہ واردھماکوں کے ملزم امتیاز انصاری کا ساتھی ہے،اس کی30اکتوبر کو گرفتار عمل میں آئی تھی،جس کے بعد اسے عدالت نے14دن کی عدالتی تحویل میں دے دیاتھا۔سلسلہ واردھماکوں کے سلسلہ میں نیاز کے بشمول3افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں دیگر دوامتیاز انصاری اور عین ال ہیں جن میں سے عین ال کا آج انتقال ہوگیا۔

Prime suspect in Patna serial blasts dead

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں