اسرائیل نے 1971 میں ہندوستان کو خفیہ طور پر اسلحہ فراہم کئے تھے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-02

اسرائیل نے 1971 میں ہندوستان کو خفیہ طور پر اسلحہ فراہم کئے تھے

اسرائیل نے1971میں ہندوستان کو خفیہ طور پر اسلحہ اور انسٹرکٹرس فراہم کئے تھے۔اس وقت ہندوستان،پاکستان کے ساتھ جنگ کی تیاری کررہاتھا۔اس جنگ کے نتیجہ میں بنگلہ دیش قائم ہوا۔اس وقت دونوں ممالک(ہندوستان اور اسرائیل)کے درمیان سفارتی تعلقات نہیں تھے،یہ انکشاف ایک امریکی صحافی گیری باس نے نئی کتاب''دی بلڈٹیلی گرام''میں کیا ہے۔اس کتاب میں اس امرپرتوجہ کوز کی گئی ہے کہ سابق صدرامریکہ رچرڈنکسن نے اس وقت کے مشرقی پاکستان میں،پاکستان کے،اس وقت کے فوجی حکمراں یحیی خان کے جبرواستبداد کے تعلق سے کس طرح چشم پوشی اختیار کی تھی۔مذکورہ کتاب میں غالبا ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان فوج تعاون کی پہلی مشال پیش کی گئی ہے،اس وقت کی وزیراعظم ہنداندراگاندھی کے پرنسپال سکریٹری وسفارت کارپی این ہکسرکے کاغذات کے حوالہ سے باس نے اسرائیل سے فوجی سپلائزکومشرقی پاکستان میں ہندوستان کی مداخلت سے قبل عالمی برادری کو متحرک کرنے کی ہندوستان کی کوششوں کو''حیرت انگیزاور چھوٹی کامیابی''قراردیا ہے۔باس نے ہکسر کے جن ریکارڈس کا حوالہ دیا ہے وہ اب بڑی احتیاط کے ساتھ دہلی کے نہرومیموریل میوزیم اینڈلائبریری میں ہیں۔مذکورہ کتاب میں بتایا گیا ہے کہ''صیہونی مملکت کے ساتھ(اس وقت)ہندوستان کے سفارتی تعلقات نہیں تھے۔ہکسراور کئی ہندوستان قائدین،اس تعلق سے شش وپنج میں تھے لیکن جولائی(1971)میں اسرائیلی وزیراعظم گولڈامیرنے ایک اسرائیلی اسلحہ مینوفیکچرر کے ذریعہ ہندوستان کو خفیہ طور پر مارٹرس اور اسلحہ اور چندانسٹرکٹرس فراہم کئے۔جب ہکسر نے تائید کے لئے اسرائیل پر زوردیا تا گولڈامیرنے مددجاری رکھنے کا وعدہ کیا''۔مارٹرس اور دیگر اسلحہ فراہم کرنے والے مینوفیکچرر کانام''شلوموزبلاڈووکس''بتایاجاتاہے۔مذکورہ کتاب میں مزیدکہا گیا ہے کہ اسرائیل نے تنظیم''مکتی باہنی''کو''ایک اسرائیلی عہدیدار کے توسط سے مبینہ طور پر امدادفراہم کی''۔مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

Israel secretly provided arms to India in 1971: Book

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں