تمام مسائل کے حل کیلئے ہند ۔ پاک بات چیت کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-02

تمام مسائل کے حل کیلئے ہند ۔ پاک بات چیت کا مطالبہ

پاکستان نے ہندوستان سے کشمیر سمیت تمام متنازعہ مسائل کو سلجھانے کیلئے مذاکرات بحال کرنے کی درخواست کرتے ہوئے اس میں تیسرے فریق کے رول کی بھی وکالت کی ہے ۔وزارت خارجہ کے ترجمان اعجاز احمد چودھری نے کل اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستا ن مسئلہ کشمیر کا بات چیت کے ذریعہ حل چاہتاہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اس ضمن میں امریکہ سے ثالث کا رول نبھانے کی درخواست کی ہے اس کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا خیال ہے کہ تیسرے فریق کی ثالثی اس سمیت میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے چودھری نے کہا کہ خاجہ امور پر وزیر اعظم کے مشیر سرتاج عزیز 10نومبر کو نئی دہلی میں ہونے والی ایشیا یوروپ کانفرنس میں شرکت کے لئے ہندوستان جائیں گے ۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کنٹرول لائن پر جنگ بندی مکمل طور سے نافذ کرنے پر توجہ دے رہا ہے اور اس ضمن میں کئی اقدام کئے گئے ہیں اس کے لئے دونوں ملکوں کے ڈائر کٹر جنرل آف ملٹری آپریشنس کے درمیان ہاٹ لائن پر اور فلیگ مارچ کے ذریعہ تبادلہ خیال ہوا ہے۔ چودھری نے کہا کہ پاکستان حال ہی میں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان میٹنگ کے دوران کئے گئے فیصلوں کو نافذکرنے کا پابند ہے ۔ ڈرون حملوں پر ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ سمیت تمام بین الاقوامی فورموں پر یہ معاملہ پورے زور شور سے اٹھایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حملے پاکستان کے اقتدار اعلی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں ۔جب ان سے ایران ۔ پاکستان گیس پائپ لائن کے پراجکٹ کے بارے میں دریافت کیا گیا تھا تو ترجمان نے کہا کہ اپنی توانائی کی ضرورتوں کے مد نظر گیس پائپ لائن پراجکٹ سمیت پاکستان توانائی سے متعلق تمام پروجیکٹوں کو جاری رکھے گا۔ پاکستان ن میں فون کالس ٹیپ کئے جانے کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جون میں امریکہ میں یہ معاملہ اٹھایا تھا اور وہ پاکستانی اہل کاروں کے رابطے میں ہے ۔ پاکستان کا خیا ل ہے کہ اس طرح کی حرکت غیر قانونی ہوتی ہے ۔

Mistrust with India can be resolved via talks, says Nawaz

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں