President Pranab Mukherjee asks for coordinated efforts to improve quality of higher education
صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی نے آج نیشنل انسٹی ٹیوٹس آف ٹیکنالوجی(این آئی ٹی)پرزوردیاکہ وہ بہترین کارکردگی کے کلچر کوفروغ دیں اورای کلاس روم جیسی ٹیکنالوجی سے آراستہ درس وتدریس کوترجیح دیں تاکہ اطلاعات ومعلومات کوپھیلایاجاسکے۔یہاں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے نویں کنووکیشن میں شرکت کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہاکہ این آئی ٹی کوصنعت کے ساتھ رابطے کومضبوط کرناہوگاتاکہ نصاب اور تحقیق کے کام میں صنعتی ماہرین سے مسلسل تعاون ملتارہے۔انہوں نے کہاکہ ان اداروں کو صنعتی رحجان کی بنیادپروقفے وقفے سے اپنے پروگرام کاجائزہ لیناہوگا۔ہراین آئی ٹی کومقامی صنعت اورصنعتی ایسوسی ایشنوں کے ساتھ اشتراک کے ذریعہ صنعتی سیل قائم کرناچاہیے جومشترکہ طورپرتحقیقی پروجیکٹوں،انٹرن شب،اساتذہ کے تبا دلے اورورکشاپ کوفروغ دے گا۔پرنب مکھرجی نے کہاکہ ہندوستان اعلی تعلیمی اداروں میں تحقیقی مزاج کافقدان ہے۔جس کی وجہ سے چوٹی کے عالمی اداروں کی درجہ بندی میں وہ کافی نیچے ہے۔صدرجمہوریہ نے کہاکہ ہمارے اداروں کوعلم کے محاذپرچیلنج پیش کرناہوگااورمختلف مضامین میں انقلابی تعاون دیناہوگا۔انہیں ایسے کام کرنے ہوں گے جس سے عام آدمی کی زندگی بہترہوسکے۔انہیں خود کومختلف شعبوں میں پالیسی سازوں کی رہنمائی کے قابل بناناہوگاجن میں توانائی،سیکورٹی،ماحولیات میں ابتری ،صفائی ستھرائی ،شرکاری،حفظان صحت اورتعلیم شامل ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں